Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, February 23, 2020

جون پور میں سی اے اے کیخلاف بھارت بند کے دوران بھیم آرمی کے کارکنوں پر پولیس نے برسائی لاٹھی ۔

جونپور ۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 23فروری ۔
=============================
2020)شہریت ترمیمی قانون( سی اے اے)این آر سی کیخلاف ملک کے بھر میں گزشتہ 70دنوں سے زیادہ روز سے احتجاج ہورہے ہیں ،ایسے میں ملک بھر میں مختلف سیاسی جماعتوں و تنظیموں نے کئی بار حکومت کے اس کالے قانون کے خلاف بھارت بند کا اعلان کیا ۔جو زیادہ تر کامیاب رہا ۔آج سی اے اے ،این آر سی کیخلاف ملک بھر میں بھیم آرمی چیف چندر شیکھر آزاد نے بھارت بند کا اعلان کیا تھا ۔
جو ملک کے کئی ریاستوں میں بھیم آرمی کے کارکنوں نے اپنے اپنے اضلاع میں بھارت بند کو کامیاب بنانے میں احتجاج کرتے نظر آئے  آج بھارت بند کے دوران  اتوار کے روز جونپور شہر کے بھنڈاری اسٹیشن سے جلوس نکالنے کی کوشش کررہے  بھیم آرمی کے کارکنان کو پولیس نے حراست میں لے لیا ۔بھنڈاری اسٹیشن سے جلوس نکال رہے کارکنوں پر پولیس نے لاٹھی مار کر بھگا دیا ۔اس سے بھگدڑ مچ گئی شہر میں چپے چپے پر صبح ہی سے پولیس فورس تعینات رہی۔

احتجاج کے دوران بدنظمی پھیلانے کے خفیہ رپورٹ پر پہلے سے ہی مستعد انتظامیہ نے شہر میں سبھی  اہم چوراہوں اور دیگر عام جگہوں پر صبح ہی سے پولیس فورس تعینات کردی گئی تھیں ۔دوپہر 12بجے کے قریب بھنڈاری اسٹیشن سے جلوس کی شکل میں نکلتے ہی کارکنوں کو پولیس نے دفعہ 144کا حوالہ دیتے ہوئے روکنا چاہا ۔بات نہ ماننے پر پولیس نے جلوس نکال رہے لوگوں پر لاٹھیاں برسائیں جس سے کئی لوگ زخمی ہوگئے۔بھنڈاری اسٹیشن ،بدلاپور پڑاؤ ،اور دیگر مقامات سے بڑی تعداد میں مظاہرین کو پولیس نے حراست میں لے لیا ۔
حراست میں لئے گئے لوگوں کو پولیس نے بس میں لاد کر شہر سے دور بخشا تھانہ پر بھیج دیا۔ایس پی سی ٹی ۔ڈاکٹر انل کمار پانڈے سی او سی ٹی سشیل کمار سنگھ ۔شہر کوتوال پون کمار اور لائن بازار تھانہ صدر دنیش پرکاش پانڈے ایک بڑی تعداد میں پولیس کے ساتھ لگاتار گشت لگاتے رہے