Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, February 23, 2020

گجرات میں دو طبقوں کے بیچ ٹکراؤ دس گھر سمیت کئی دوکانوں کو کیا گیا نذر آتش،پولیس اہلکار تعینات

احمد آباد...گجرات۔صداٸے وقت / (صداٸے وقت /ذراٸع/23 فروری 2020) ۔
==============================
 ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کے گجرات ریاست کے ضلع آڑند کے کھنبھات تعلقا کے اکبر پور حلقہ میں اتوار  کے روز دو جماعتوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جہاں مکانوں، دکانوں اور گاڑیوں پر فرقہ وارانہ بھیڑ نے حملہ کردیا  ایک ماہ کے اندر دونوں جماعتوں کے بیچ  یہ دوسری چھڑپ  ہے۔ پولیس کے مطابق، اتوار کی دوپہر دو جماعتوں کے لوگ ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے اس پہلے،  24 جنوری کو بھی یہ لوگ ایک دوسرے کے سامنے آگئے تھے۔  دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر پتھراؤ شروع کردیا اور مکانات کو نذر آتش کردیا۔کھمبت پولیس انسپکٹر وائی آر چوہان نے بتایا کہ صورتحال کو قابو میں کرلیا گیا ہے۔  حالات کو  بہتر  برقرار رکھنے کے لئے، علاقے میں پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کردی گئی ہے۔

 انھوں نے کہا  ہونے والے نقصان کا اندازہ لگارہے ہیں۔  لگ بھگ 10 مکانات اور دکانوں کو نذر آتش کیا گیا ہے، اس کی تعداد اور بھی زیادہ ہوسکتیں ہیں۔  ہم یہ بھی پتا کر رہے ہیں کہ پتھر مارنے سے کتنے افراد زخمی ہوئے ہیں۔  اس کے بعد ہی ہم ایف آئی آر درج کریں گے، تشدد کی وجہ سے پولیس نے صورتحال پر قابو پانے کے لئے لاٹھی چارج کا سہارا لیا اور آنسوں گیس کے گولے بھی داغے۔  پولیس نے علاقے میں غیر معینہ مدت کے کچھ حصوں کو بند کردیا ہے  جس میں کم از کم 100 پولیس اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں تاکہ حالات پہلے جیسے  ہوسکیں۔ذرائع کے مطابق۔دونوں جماعتوں کے بیچ چھڑپ کا کھیل ایک گھنٹہ تک جاری رہا۔اس سے پہلے کی پولیس حالات کو قابو میں کرپاتی۔تب تک دس گھروں اور مکانوں میں آگ لگادی جاچکی تھی۔