Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, February 23, 2020

وزیر اعظم مودی سے ملاقات میں مذہبی آزادی اور اقلیتوں کا مدعا اٹھائیں گے صدر ڈونلڈ ٹرمپ: ::::وائٹ ہاؤس

نٸی دہلی/صداٸے وقت /ذراٸع /ایجینسیاں / ٢٣ فروری ٢٠٢٠۔
============================== 
واشنگٹن۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگلے ہفتے ہونے والے ہندوستان دورے کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کے سامنے مذہبی آزادی کا معاملہ اٹھائیں گے۔ وائٹ ہاؤس نے جمعہ کو یہ جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ، ہندوستان کی جمہوری روایتوں اور اداروں کا بہت احترام کرتا ہے۔
ایک سینئر آفیسر نے کانفرنس کال میں صحافیوں سے کہا ’ امریکی صدر ٹرمپ اپنے عوامی اور یقینی طور پر نجی، دونوں خطابات میں ہماری مشترکہ جمہوری روایت اور مذہبی آزادی کے بارے میں بات کریں گے۔ وہ ان معاملوں کو اٹھائیں گے، خاص طور پر مذہبی آزادی کا معاملہ جو اس انتظامیہ کے لئے انتہائی اہم ہے۔
ٹرمپ اور امریکہ کی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کا 24 اور 25 فروری کو احمدآباد، آگرہ اور نئی دہلی جانے کا پروگرام ہے۔ اس دورے کو لے کر آفیسر سے یہ پوچھا گیا تھا کہ کیا شہریت ترمیمی قانون یا قومی شہری رجسٹر پر ٹرمپ کا وزیر اعظم مودی سے بات کرنے کا کوئی منصوبہ ہے۔
آفیسر نے بتایا’ ہماری آفاقی قدریں، قانون وانتظام کو برقرار رکھنے کی مشترکہ عہد بستگی ہے۔ ہم ہندوستان کی جمہوری روایتوں اور اداروں کا بڑا احترام کرتے ہیں اور ہم ہندوستان کو ان روایات کو برقرار رکھنے کے لئے ترغیب دیتے رہیں گے‘۔
سی اے اے اور این آر سی کے سوال پر سینئر انتظامی آفیسر نے کہا ’ ہم آپ کے ذریعہ اٹھائے گئے کچھ معاملوں کو لے کر فکرمند ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ صدر، وزیر اعظم مودی کے ساتھ اپنی ملاقات میں ان معاملوں کو اٹھائیں گے۔ دنیا اپنی مذہبی روایتوں، مذہبی اقلیتوں کا احترام بنائے رکھنے کے لئے ہندوستان کی طرف دیکھ رہی ہے۔