Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, February 23, 2020

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلباء ایک بار پھر سڑک پر،چاروں طرف سے پولس نے گھیرا!

علی گڑھ،۔۔اتر پردیش / صداٸے وقت /از/سمیع اللّٰہ خان(یواین اے نیوز 23فروری2020)۔
==============================
اس وقت علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلباء ایک بار پھر سڑک پر اتر آئے ہیں عینی شاہدین کا کہنا ہیکہ: چنگی گیٹ سے متصل سڑک کو بند کردیاگیا ہے، لاتعداد طلباء درمیان سڑک پر بیٹھ چکےہیں، آزادی کے نعروں کی گونج سے سرزمین دہل رہی ہے، پولیس فورسز نے دھرنے کو چاروں طرف سے گھیر لیا، مسلح دستے اور آنسو گیس فائرنگ کی گاڑیاں جمع ہوچکی ہیں، کمانڈوز بھی جمع ہوچکےہیں لیکن طلباء و طالبات جوق در جوق سڑک پر جمع ہورہےہیں، انقلابی نعرے آزادی کی مانگ، اور ظالموں کے خلاف غضب کے تیور ہیں دراصل آج علی گڑھ شہر میں پولیس نے آج ظالمانہ بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مظاہرین پر بدترین ظلم ڈھایا، بتایا جارہاہے کہ کسی کو گولی بھی لگی تھی جس کے بعد اے ایم یو کے طلباء پھر سے سڑک پر آچکے ہیں۔
 ۱۵ دسمبر کو اسی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلباء پر یوگی آدتیہ ناتھ کی ظالم فورس نے یونیورسٹی کے سَنگھی وائس چانسلر کی مدد سے بے دردی کے ساتھ مظالم ڈھائے تھے، لیکن آفرین ہے جوانوں پر، سلام ہے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی بچیوں کی ہمت کو، جو ایک بار پھر ظالموں کے خلاف انقلابی آہنگ میں آچکی ہیں، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بچوں اور بچیوں کی یہ بہادری عظیم تاریخ کا حصہ بننے والی ہیں، موجودہ عوامی تحریک کے یہی اصلی ہیرو ہیں اللہ ان بچوں کی حفاظت فرمائے اور ان کے انقلابی آندولن کو قوم کے حق میں قبول فرمائے۔آمین