Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, February 24, 2020

دہلی میں سی اے اے مخالف مظاہرین کے ساتھ جھڑپوں کے واقعات – چار ہلاک، کئی زخمی

نئی دہلی-/صداٸے وقت /24 فروری 2020/ذراٸع۔
==============================
 دہلی میں  شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جاری مظاہروں میں کئی مقامات پر دو گروپوں میں جھڑپوں اور تشدد کے واقعات پیش آئے جس میں 4ہلاک  اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ہلاک ہونے والوں میں ایک پولیس کانسٹبل بھی شامل ہے آج دن بھر وقفہ وقفہ سے جعفر آباد،بھیجان پوری، گوکل پوری، ماوج پور اور دوسرے علاقوں میں جاری پرامن طور مخالف سی اے اے مظاہروں کے جواب میں چند شرپسندوں نے قومی دارالحکومت کی فضا کو مکدر کردیا ۔کئی مقامات پر پھتراو اور گاڑیوں کو آگ لگانے کے واقعات پیش آئے پولیس نے بھی مظاہرین پر لاٹھی برسائی
۔لیفٹیننٹ گورنر انیل بائیجل نے  دہلی پولیس کمشنر امولیا پٹنائک کو امن و امان کی صورتحال کو بحال کرنے کی ہدایت کی تھی۔ شام کے بعد ، ہوم سکریٹری اجے بھلا نے صحافیوں کو بتایا کہ صورتحال کو قابو میں کرلیا گیا ہے۔ہیڈ کانسٹیبل رتن لال کی موت کی تصدیق کی گئی۔ کجریوال نے ان کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ،پرینکا گاندھی نے بھی اس تشدد پر اظہار افسوس کرتے ہوٸے امن بحال رکھنے کی اپیل کی ہے۔

 رات بجے کے بعد بھی دہلی کے کئی مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے جہاں ٹایر مارکٹ میں دکانات کو آگ لگا دی گئی