Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, February 19, 2020

افغانستان میں غیرملکی فوج کے حملے میں گیارہ عام شہریوں کی ہلاکت.

مغربی افغانستان کے صوبہ ہرات میں غیرملکی فوج کے ڈرون طیارے کے حملے میں گیارہ افغان شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔

نٸی دہلی /صداٸے وقت / ذراٸع/١٩ فروری ٢٠٢٠۔
==============================
افغانستان۔۔۔ذراٸع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ ہرات کے ضلع کشک کھنہ میں ہونے والے اس حملے میں آٹھ بچوں سمیت گیارہ افغان شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبہ ہرات کے عوام نے اس حملے میں عام شہریوں کے قتل عام کے خلاف مظاہرے کئے ہیں۔ اس حملے کے ذمہ داروں کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے تاہم دہشتگرد امریکی فوجی ہی افغانستان میں عام شہریوں کے خلاف ڈرون طیارے استعمال کرتے ہیں۔
افغانستان کے انسانی حقوق کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق دوہزارانیس میں دہشتگرد امریکی فوج کے فضائی حملوں میں سات سو پچاس سے زیادہ عام شہری جاں بحق ہوئے تھے۔