Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, February 19, 2020

مولانا طاہر مدنی اور بے قصور نوجوانوں کی گرفتاری کو لیکر جامعۃالفلاح بلریاگنج کے ذمہ داروں نے ڈی ایم سے کی ملاقات!

اعظم گڑھ ۔۔اتر پردیش ( صداٸے وقت نیوز19فروری2020)۔
==============================
اعظم گڑھ کے بلریا گنج میں 5 جنوری 2020 کو شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے)این آر سی اور این پی کے خلاف مولانا محمد علی جوہر پارک بلریاگنج میں خواتین  کیطرف سے چل رہے احتجاج میں پولیس کی طرف سے درج کیے گئے سنگین دفعات میں مقدمے کو ہٹانے اور بے گناہوں پر سے مقدمےاٹھانے اور انکو رہا کرنے کے تعلق سے ضلع مجسٹریٹ سے ملاقات کی ڈسٹرکٹ کلکٹر کے مذاکرات کے بعد ، یقین دہانی کرائی گئی کہ درج کیے گئے مقدمات میں سے سنگین دفعات کم کی جائے گی۔
اور بےگناہوں کو جانچ کرنے کے بعد مقدمہ سے راحت دی جائیگی۔اس وفد میں شامل جامعۃ الفلاح  کے ناظم مولانا رحمت اللہ اسری ، مولانا نعیم الدین اصلاحی  ، مولانا اظہار احمد فلاحی نگران اعلی  ، ڈاکٹر ابو شحمہ  ممبر مینجمنٹ کمیٹی ، ڈاکٹر ابوہریرہ ممبر مینجمنٹ کمیٹی ،سماجی کارکن  محمد عارف نسیم  کلکٹر کے ساتھ بات چیت میں  شامل تھے۔