Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, February 2, 2020

پولیس استحصال سے عاجز نوجوان کی خود کشی معاملے میں ایک کانسٹبل اور ہوم گارڈ پر کارواٸی۔۔۔مقدمہ درج کرکے بھیجا گیا جیل۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
==========================
شہر کوتوالی حلقہ کے ملا ٹولہ میں پولیس استحصال سے عاجز نوجوان کے زریعے خودکشی کے معاملے نے پولیس نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے ملزم کانسٹیبل اور ہوم گارڈ کے خلاف مقدمہ قائم کرتے ہوئے گرفتارکر جیل بھیج دیا۔

واضع ہو کہ ہفتہ کی صبح مذکورہ محلہ رہائشی محمد ارشد کا 19سالہ بیٹا راجو علی گھاٹ کنارے موبائل سے ٹک ٹاک پر ویڈیو بنا رہا تھا کہ اسی دوران ڈاہل112کی ٹیم نے پہنچ کر اس کی پٹائی کرتے ہوئے والدین سے 20ہزار روپے دینے کا دباؤ بنانا شروع کر دیا تھا اور جیل بھیجنے کی دھمکی بھی دیا۔پولیس کے اس رویہ اور استحصال سے پریشان ہو کر مقتول نے کمرے میں پھانسی لگا کر خودکشی کر لیا جس سے پورے شہر میں ہنگامہ ہو گیا تھا۔اطلاع ملتے ہی پہنچے اعلی افسران کی موجودگی میں اہل خانہ نے ملزم کانسٹیبل سریش اور ہوم گارڈ کے ہریندر کے خلاف تحریردیا جس پر دیر شام پولیس نے دفعہ383,232,504,506اور306آئی پی سی کے تحت مقدمہ قائم کرتے دونوں ملزمان کو گرفتارکر چالان عدالت بھیج دیا۔