Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, February 10, 2020

میرٹھ میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف جاری مظاہروں کے خلاف نکڑ ناٹک۔

یووا ابھیو دے مشن نے نکّڑ ناٹک کے ذریعہ سی اے اے اور این آر سی کے خلاف ہو رہے احتجاجی دھرنوں کو صاف طور پر نشانہ بنایا اور اس طرح کے مظاہروں کو ملک مخالف قرار دیا ۔
میرٹھ۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع /١٠ فروری ٢٠٢٠۔
=============================
شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کو لیکر ایک طرف ملک کے مختلف مقامات پر احتجاجی دھرنوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے تو وہیں دوسری طرف اب ان مظاہروں کے خلاف مختلف تنظیمیں اپنے اپنے طریقہ سے احتجاج درج کرا رہی ہیں ۔ میرٹھ میں آج یووا ابھیو دے  مشن کی جانب سے نکّڑ ناٹک کے ذریعہ اپنی بات رکھتے ہوئے اس مہم سے لوگوں کو جوڑنے کی کوشش کی گئی ۔
یووا ابھیو دے  مشن کی جانب سے مختلف شہروں میں نکّڑ ناٹکوں کے انعقاد کا سلسلہ گزشتہ کچھ وقت سے جاری ہے ۔ یووا ابھیو دے  مشن سے وابستہ افراد کے مطابق اس طرح کے پروگراموں کے ذریعہ وہ لوگوں کو اس مہم سے جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں ، جو سوشل میڈیا اور دوسرے ذریعہ سے عوام تک پہنچ کر ملک کے اصل مدعوں تک لوگوں کو متوجہ کر سکے ۔ یووا ابھیو دے مشن کے ان کارکنان کے مطابق وہ احتجاجی مظاہروں کے خلاف نہیں ہیں لیکن احتجاج کی آڑ میں انجام دئے جانے والے تشدد کے خلاف ہیں اور اسی مقصد کے تحت لوگوں کو بیدار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔
یووا ابھیو دے مشن سے وابستہ ان نوجوانوں کے مطابق ان کی یہ ایک مثبت پہل کا اشارہ ہے جو خاص طور پر اس ملک کے نوجوانوں کو بیدار کر سکے ۔ یووا ابھیو دے مشن نے ہاتھوں میں تختیاں لیکر نعرے بھی لگائے ۔ یووا ابھیو دے مشن نے نکّڑ ناٹک کے ذریعہ سی اے اے اور این آر سی کے خلاف ہو رہے احتجاجی دھرنوں کو صاف طور پر نشانہ بنایا اور اس طرح کے مظاہروں کو ملک مخالف قرار دیا ۔