Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, February 10, 2020

شہریت ترمیمی قانون مخالف ممتا بنرجی کی کتاب ” ناگرکتا آتنک “ کی کولکاتہ کتاب میلہ میں دھوم ، سبھی کاپیاں فروخت۔

کتاب میں ممتا بنرجی نے شہریت ترمیمی ایکٹ کو غیر ضروری بتاتے ہوئے لکھا ہے کہ اس طرح کے قوانین ملک کی معیشت کو سخت نقصان پہنچائیں گے ۔
کولکاتا ۔۔مغربی بنگال /صداٸے وقت /ذراٸع۔١٠ فروری ٢٠٢٠۔
==============================
سیاسی سرگرمیوں سے دور رہنے والا بین الاقوامی کولکاتہ کتاب میلہ اس سال شہریت ترمیمی قانون کی حمایت اور مخالفت کا ایک بڑا مرکز رہا ۔ مختلف پبلشروں نے اس قانون کی حمایت اور مخالفت میں کتابیں شایع کیں ، جو قاریٸن کے توجہ کا مرکز بنا رہا  ۔ سی اے اے  کے خلاف ممتا بنرجی کی  کتاب کی تمام کاپیاں فروخت ہوگٸی ۔ 12 روزہ  کتاب میلہ گزشتہ کل اختتام پذیر ہوگیا ۔
اس سال ممتا بنرجی کی کتاب ناگرکتا آتنک جس کی رسم اجرا کتاب میلے میں ہی کی گٸی تھی ، اس کی سبھی ایک ہزار کاپیاں فروخت ہوگٸیں ۔ اس کتاب میں ممتا بنرجی نے شہریت ترمیمی ایکٹ کو غیر ضروری بتاتے ہوئے لکھا ہے کہ اس طرح کے قوانین ملک کی معیشت کو سخت نقصان پہنچائیں گے ۔ کیونکہ یہ ایکٹ اور این آر سی کے نفاذ کی خبروں سے ملک میں دہشت کا ماحول ہے ۔ یہ کتاب دے پبلشنگ نے شاٸع کی ، جبکہ وشو ہند وپریشد نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے اسٹال پر شہریت ترمیمی ایکٹ اور 370 کی حمایت میں لکھی گئی کتاب کی 6 ہزار کاپیاں فروخت ہوئیں ۔  اسٹوڈننس فیڈریشن آف انڈیا نے بھی بتایا کہ سی اے اے  اور این آر سی کے خلاف ان کی کتابیں اور نو سی سی اے نعرے والی ٹی شرٹس بڑی تعداد میں خریدی گئیں ۔
کتاب میلہ کے آرگنائزر پبلشر اینڈ بک سیلرس گلڈ کے صدر ٹی چٹرجی نے کہا کہ سی اے اے اور این آر سی سے متعلق کتنی کتابیں فروخت ہوئیں ، اس کا اعداد و شمار پیش کرنا ناممکن ہے ۔ جبکہ کتاب میلہ آرگنائزروں نے سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عاید کردی تھی اس کے باوجود ہرروز بڑی تعداد میں نوجوان کتاب میلہ کے دوران شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے نظرآئے ۔