Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, February 10, 2020

آوارہ جانوروں سے کسان پریشان۔۔بے لگام گاٸیں کررہی ہیں فصلوں کو برباد۔

اعظم گڑھ ۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /عبد الرحیم صدیقی کی رپورٹ۔/ ١٠ فروری ٢٠٢٠۔
==============================
صوبہ کی یوگی سرکار گاٸے  کو لیکر کافی فکر مند ہے کبھی انکا آدھار کارڈ بنوارہی ہے تو کبھی گؤ شالہ میں خود وزیر اعلی گایوں کو کھانا کہلاتے ہے .لیکن سب کے باوجود ان گایوں کو سڑکوں بازاروں چٹی چوراہوں پر گھومتے دیکھا گیا .اور تو اور اب اسوقت گندم .چنا .مٹر .سرسوں اور پیاز کے کھیتوں میں جھنڈ کی جھنڈ جاتی ہیں اور پوری کی پوری فصل کو برباد کر دیتی ہیں .
اسی کڑی میں دیوگاؤں حلقہ کے مولناپور .کلیچ آباد .بسہی کے کسان ان آوارہ جانوروں سے کافی پریشان ہیں .بسہی میں ماسٹر نظر الدین .ابو الکلام .اشفاق احمد .سمیت کافی لوگوں نے انتظامیہ سےمطا لبہ کیا ہے کہ ان آوارہ جانوروں کو پکڑ کر انکو انکی پناہ گاہ میں رکھیں تاکہ ان جانوروں سے فصل کو بچایا جانے .