Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, February 10, 2020

شاہگنج اعظم گڑھ شاہراہ پر زبرو دست کار ایکسیڈنٹ۔۔۔دو نوجوانوں کی موت۔تین شدید زخمی۔

اعظم گڑھ۔۔اتر پردیش۔/صداٸے وقت /ذراٸع /١٠ فروری ٢٠٢٠۔
==============================
اعظم گڑھ کے قصبہ  سرائے میر  و پھولپور کے درمیان سوریہ ڈھابہ کے قریب دوشنبہ کی شام تقریبا 6 بجے زبردست دست  کار حادثہ میں دو لڑکوں کی موت ہوگئی اور تین شدید طور پر زخمی ہیں۔ 
اطلاع کے مطابق کار حادثہ میں ارسلان ولد پپو موضع شیرواں اور محمد آصف مسلم کالونی سرائے میر کی جائے حادثہ پر ہی موت واقع ہوگئی۔ اسی حادثہ میں معاذ ولد ریاض احمد، آفتاب ولد مقصود احمد اور عادل ولد پپو موضع شیرواں شدید طور سے زخمی ہیں، زخمیوں کو طاہر میموریل ہاسپٹل پھولپور میں علاج چل رہا ہے۔ جس میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ 
اطلاع کے مطابق یہ پانچوں لڑکے میچ کھیل کر کار کے زریعہ گھر واپس آرہے تھے۔ایک ساٸیکل سوار کو بچانے میں کار بے قابو ہوکر پلٹ گٸی حادثہ اتنا زبدست تھا کہ گاڑی کے پرخچے اڑ گٸے ۔۔فوری طور پر مقامی لوگوں نے راحت اور بچاٶ کا کام انجام دیا ۔موقع پر پہنچی پولیس نے دونوں لاشوں کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لٸی بھیج دیا ہے۔