Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, February 10, 2020

بی جے پی نے اپنے راجیہ سبھا کو ایوان میں موجود رہنے کی جاری کی ہدایت۔۔کیا آج پیش کیا جاسکتا ہے یونیفارم سول کوڈ بل ؟؟؟

نٸی دہلی/صداٸے وقت /ذراٸع/ فروری ٢٠٢٠۔
============================= 
11فروری2020 آج یعنی منگل کو بجٹ اجلاس کے پہلے مرحلے کا آخری دن ہے۔ ادھر برسر اقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے راجیہ سبھا کے تمام ممبران پارلیمنٹ کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے اور انہیں ایوان میں حاضر رہنے کا حکم دیا ہے۔اس نوٹیفکیشن کے بعد قیاس آرائوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ کیا مودی سرکار ایک بار پھر ایوان میں نیا بل لانے والی ہے؟
بی جے پی کے ممبران پارلیمنٹ کو جاری کردہ ایک خط میں ، "بی جے پی کے تمام راجیہ سبھا اراکین پارلیمنٹ کو مطلع کیا گیا ہے کہ منگل کو کچھ اہم قانون سازی کا کام ایوان میں بحث اور پاس کرانے کے لئے لایا جائے گا۔
ممبران  کو جاری کردہ ایک بیان میں ، بی جے پی نے تمام اراکین پارلیمنٹ کو ایوان میں موجود رہنے اور حکومت کے فیصلے کی حمایت کرنے کا حکم دیا ہے۔راجیہ سبھا میں لنچ ٹائم کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن شام 4 بجے بجٹ سے متعلق سوالات کے جوابات بھی دیں گی۔وہیں کچھ لوگوں کا خیال ہے کی مودی حکومت یونیفارم سول کوڈ،مذہب تبدیلی بل2020 اور دستور ترمیمی بل2020راجیہ سبھا میں پیش  کرکے پاس کراسکتے ہیں؟