Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, February 5, 2020

بابری مسجد تنازعہ: مسلم تنظیموں نے پانچ ایکڑ زمین لینے سےکیا انکار.


نئی دہلی:/صداٸے وقت /ذراٸع /٥ فروری ٢٠٢٠۔
=============================
 مرکزی حکومت کے ذریعے رام مندر ٹرسٹ کا اعلان کئےجانےکو لےکر مسلم تنظیموں کی طرف سے تنقیدی ردعمل سامنے آیا ہے۔ مسلم تنظیموں نے ٹرسٹ کے اعلان کے وقت پربڑا سوال اٹھایا ہےتو ساتھ ہی ساتھ یہ اعلان بھی کیا ہےکہ بابری مسجد کےبدلے میں فیصلے میں پانچ ایکڑ زمین دینےکی جو بات کی گئی تھی، وہ مسلم تنظیموں کو قبول نہیں ہےجوکہ مسجد کے بدلے میں کچھ بھی نہیں لیا جاسکتا اورمرکزی حکومت کی پر تنقیدکرتے ہوئےکہا ہے کہ دراصل دہلی انتخابات میں سیاسی فائدہ اٹھانےکےلئےہی رام مندر ٹرسٹ کا جلدبازی میں اعلان کیا گیا ہے۔
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن کمال فاروقی نے صحافیوں سےبات کرتے ہوئےکہا ٹرسٹ بنائےجانے کے اعلان پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ سپریم کورٹ سے ہم مقدمہ ہار چکے ہیں اور فیصلہ ہمارےخلاف آیا ہے۔ سرکار جو چاہےکرے۔ کمال فاروقی نےکہا شریعت کی رو سے سے بابری مسجد کے بدلے میں پانچ ایکڑ تو کیا 100 ایکڑ زمین بھی نہیں لی جاسکتی۔ انہوں نےمزید کہا ہاں حکومت کا یہ فیصلہ سیاسی فائدے کے لئےہے۔ انہوں نےکہا ہم ہندو بھائیوں کو نیک خواہشات پیش کرتے ہیں اور امیدکرتے ہیں آئندہ مراحل میں میں اس طرح کا کوئی واقعہ پیش نہیں آئےگا۔ کمال فاروقی نے کہا ہاں 500 سال تک ایک مسجد میں ہم نماز پڑھتے رہے ہے پھر اس کو دن دہاڑے منہدم کردیا گیا۔ مقدمہ چلا تمام کوششوں اور ثبوت اور شواہد کے باوجود ہم مقدمہ ہارگئے، فیصلہ ہمارے خلاف آیا۔ آنے والی نسل اس فیصلےکو یاد رکھےگی۔
مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن کمال فاروقی نے کہا ہے رام مندرٹرسٹ بنائےجانے کے اعلان پرہمیں کوئی اعتراض نہیں۔
آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدرنوید حامد نے نیوز 18 سے بات کرتے ہوئےکہا ہاں آخر اتنی جلدی کیا تھی۔ دو تین دن انتظار بھی کیا جا سکتا تھا۔ 9 تاریخ کو ٹرست بنایا جا سکتا تھا کیونکہ پارلیمنٹ سیشن 11 تاریخ تک ہے یہ کام بعد میں بھی ہوسکتا تھا، ابھی وقت تھا۔ انہوں نےکہا ہاں صرف سیاسی فائدہ اٹھانےکےلئے اتنی تیزی سے ٹرسٹ بنایا گیا ہےاور جہاں تک پانچ ایکڑ زمین سنی وقف بورڈ کو دیئے جانےکی بات ہےتو سنی وقف بورڈ اگر غیرت مند ہوگا تو زمین نہیں لےگا کیونکہ مسجدکے بدلے میں کوئی زمین نہیں لی جاسکتی۔
آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدرنوید حامد نے کہا- مسجدکے بدلے میں کوئی زمین نہیں لی جاسکتی۔
غور طلب ہے کہ آج اچانک وزیراعظم نریندر مودی نے رام مندر ٹرسٹ بنائےجانےکا اعلان کیا۔ کابینہ میں فیصلہ کیا گیا اور خود وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں ٹرسٹ کا اعلان کیا، جس کے بعد اس موضوع پر سیاسی ردعمل آئے اور وقت کو لےکرکئی سوال اٹھائےگئے۔