Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, February 23, 2020

دہلی موج پور میں حالات کشیدہ، مظاہرین پر پولیس نے داغے آنسو گیس کے گولے،جعفری آباد میں بھی احتجاج۔

نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع / ٢٣ فروری ٢٠٢٠۔
==============================
شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف دہلی کے موج پور علاقہ میں اتوار کو کشیدگی پیدا ہوگئی ۔ دراصل سی اے اے کی مخالفت میں احتجاج اور سی اے اے کی حمایت میں احتجاج کرنے والے لوگ آمنے سامنے آگئے ۔
دیکھتے ہی دیکھتے دونوں جانب سے پتھراو شروع ہوگیا ، جس کے بعد وہاں افرا تفری مچ گئی ۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک مرکزی حکومت قانون واپس نہیں لے گی وہ سڑک سے نہیں ہٹیں گی ۔
جعفر آباد میں کثیر تعداد میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے ۔