Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, February 23, 2020

کرناٹک۔۔سی اے اے مخالف احتجاجوں میں ہلاک ہونے والے افراد کے خاندانوں کو معاوضہ

بنگلورو میں آئی یو ایم ایل کے نیشنل سکریٹریٹ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر کرناٹک کے ساحلی شہر منگلور کے دو متاثرہ خاندانوں کو پانچ پانچ لاکھ روپئے کے چیک دئے گئے۔ منگلور میں سی اے اے مخالف احتجاج کے دوران ہوئی پولیس فائرنگ میں جلیل اور نوشین نامی دو نوجوانوں کی موت ہوئی تھی۔
بنگلورو۔۔کرناٹک /صداٸے وقت /ذراٸع /٢٣ فروری ٢٠٢٠۔
==============================
بنگلورو میں آئی یو ایم ایل کے نیشنل سکریٹریٹ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر کرناٹک کے ساحلی شہر منگلور کے دو متاثرہ خاندانوں کو پانچ پانچ لاکھ روپئے کے چیک دئے گئے۔ منگلور میں سی اے اے مخالف احتجاج کے دوران ہوئی پولیس فائرنگ میں جلیل اور نوشین نامی دو نوجوانوں کی موت ہوئی تھی۔ آئی یوایم ایل کی قومی سیاسی ایڈوائزری کمیٹی کے چیرمین حیدرعلی شہاب تھنگل کے ہاتھوں ان متاثرہ خاندانوں کومعاوضہ کا چیک دیاگیا۔
انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی صدر پروفیسر قادر محی الدین نے کہاکہ پارٹی آنے والے دنوں میں اترپردیش کے 23متاثرہ خاندانوں کو پانچ پانچ لاکھ روپئے کا معاوضہ دے گی۔ قادر محی الدین نے کہاکہ اُنکی پارٹی سی اے اے، این آرسی اور این پی آر کی ہرسطح پرمخالفت کررہی ہے۔ پارٹی کسی بھی صورت میں اس قانون کو نافذ ہونے نہیں دےگی۔ پارٹی کے قومی صدر نے کہاکہ مسلم لیگ نے نیشنل لائرس فورم تشکیل دیاہے۔ تاکہ سی اے اے،این آرسی اور این پی آر کے معاملے میں عوام کو مفت قانونی امداد فراہم کی جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ کیرالہ کے وکلا کی ایک ٹیم ان دنوں آسام میں این آرسی کی فہرست سے خارج ہوئے لوگوں کو قانونی مدد فراہم کررہی ہے۔ قادر محی الدین نےکہاکہ آئی یو ایم ایل کا ایک وفد حال ہی میں آسام کا دورہ کیاہے۔ حکومت کہہ رہی ہےکہ کہیں بھی ڈٹینشن سینٹرقائم نہیں ہوئے ہیں۔ لیکن قادر محی الدین نے کہاکہ آسام کی جیلوں میں ہی حکومت نے ڈٹینشن سینٹر بنائے ہیں۔ ان عارضی ڈٹینشن سینٹروں میں100سے 200 لوگ رہ سکتے ہیں لیکن ان کیمپوں میں 400سے500لوگوں کو رکھا گیاہے۔ انہوں نے کہاکہ اسطرح آسام میں انسانی حقوق کی پامالی ہورہی ہے۔
انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی سکریٹری سراج ابراہیم سیٹھ نے کہاکہ پارٹی نے سی اے اے کے فساد متاثرین کی مدد کیلئے عوام سے اپیل کی تھی۔ صرف ایک ہی دن جمعہ کی نماز کے موقع پر عوام سے ایک کروڑ 25لاکھ روپئے کا چندہ اکھٹا ہواہے۔ زیادہ تر رقم کیرلا سے حاصل ہوئی۔ یہ مالی امداد سی اے اے مخالف احتجاج میں انتقال کرگئے افراد کے رشتہ داروں میں تقسیم کی جائےگی۔
اس موقع پرآئی یو ایم ایل،کرناٹک کے ریاستی صدر دستگیرآغا نے کہاکہ پارٹی کرناٹک میں بھی سی اے اے،این آرسی اور این پی آر کی شدت کے ساتھ مخالفت کررہی ہے۔ کرناٹک میں انڈین یونین مسلم لیگ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا حصہ ہے۔ اس کمیٹی کے تحت ہورہے تمام احتجاجی مظاہروں میں پارٹی کے کارکنان بڑی تعداد میں شرکت کررہے ہیں۔