Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, February 23, 2020

ڈاکٹر کفیل خان کے ماموں نصرت اللہ وارثی نامعلوم افراد کی فائرنگ میں ہلاک!

گورکھپور ۔۔اتر پردیش۔/صداٸے وقت /23فروری 2020۔
==============================
گورکھپور ضلع میں ہفتہ کی رات ایک پراپرٹی ڈیلر  کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ مقتول کی شناخت بی آر ڈی میڈیکل کالج کے ڈاکٹر کفیل خان کے  ماموں نصرت اللہ وارثی کی حیثیت سے ہوئی ہے۔ خاندانی ذرایع کے مطابق ہفتے کی رات الہداد پور بانکیٹک کے رہنے والے  نصرت اللہ وارثی عرف دادا (55) ہفتہ کی رات پڑوسی سراج طارق کے گھر پر کیرم کھیلنے گئے تھے۔
وہ رات 10:45 بجے گھر کے لئے روانہ ہوئے۔ تب نامعلوم حملہ آور نے ان پر فائرنگ کردی ۔ وہ موقع پر ہی دم توڑ دئے۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے گھر کے چاروں طرف سی سی ٹی وی فوٹیج کا جایزہ لے رہی ہے۔ ابتدائی تفتیش میں ، بتایا گیا ہے کہ یہ معاملہ اراضی تنازعہ سے متعلق ہے۔بتایا گیا ہے نصرت رئیل اسٹیٹ کا کاروبار کرتے تھے