Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, February 6, 2020

عام آدمی پارٹی نے لانچ کیا ’امت شاہ کا الٹا چشمہ‘!نام سے ایک طنزیہ ویب ساٸٹ۔۔۔بی جے پی کو بھر پور جواب۔

نٸی دہلی:/صداٸے وقت /ذراٸع /7 فروری 2020.
==============================
 عام آدمی پارٹی (عآپ) نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی طرف سے پھیلائے جا رہے جھوٹ کا جواب دینے کے لئے ’امت شاہ کا الٹا چشمہ‘ نام سے ویب سائٹ لانچ کر کے طنزیہ مہم کا آغاز کیا ہے۔
عآپ نے ’امت شاہ الٹا چشمہ ڈاٹ کام‘ کے نام سے ایک ویب سائٹ لانچ کی ہے اور اس مہم کے ذریعے وزیر داخلہ امت شاہ کی جانب سے کیجریوال حکومت میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کرنے کے عائد کیے گئے الزامات کا طنزیہ انداز میں جواب دیا گیا ہے۔
ویب سائٹ پر پارٹی نے دہلی کے لوگوں کو بتانے کی کوشش کی ہے کہ کس طرح امت شاہ وزیر اعلی اروند کیجریوال حکومت کی جانب سے کیے گئے تاریخی ترقیاتی کاموں کو جان بوجھ کر دیکھنا نہیں چاہتے ہیں اور اس کو نظر انداز کر کے دہلی کے عوام کی توہین کر رہے ہیں۔
ویب سائٹ پر پارٹی نے اسکول، اسپتال، رین بسیرا، اسٹریٹ لائٹ کی دہلی میں سابقہ حالات اور آپ کی حکومت آنے کے بعد بدلے حالات کی سات تصویریں جاری کی ہیں۔ آپ حکومت سے پہلے اور بعد کی تصویروں میں کام کا فرق صاف نظر آرہا ہے۔ ویب سائٹ پر جا کر ان تصویروں کو کوئی بھی دیکھ سکتا ہے۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. 
(بشکریہ قومی آواز بیورو)