Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, February 6, 2020

شاہن باغ کی کہانی۔۔۔۔تصویروں کی زبانی۔

شاہین باغ کی کہانی۔۔۔تصویروں کی زبانی۔
از/ڈاکٹر شرف الدین اعظمی /صداٸے وقت /مورخہ ٦ فروری ٢٠٢٠ ۔۔وقت ٦ بجے شام سے ٩ بجے کے درمیان۔
نٸی دہلی۔۔۔شاہین باغ، سی اے اے کے خلاف احتجاج کا مرکز۔۔ہر وقت احتجاجیوں کا ہجوم۔۔شاہین باغ پر بہت کچھ لکھا جا چکا ہے ، لکھا جارہا ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔۔روزانہ کچھ نٸے طریقے ایجاد ہورہے ہیں ، نٸے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔۔پیش ہے شاہین باغ مقام احتجاج کی کچھ تصویریں۔
     احتجاج گاہ پر موجود جم غفیر۔
............................................................
    احتجاج میں شامل پنجاب سے آٸے سکھ حظرات کیمپ میں آرام کرتے ہوٸے۔
  سکھ بھاٸی کھانا کھاتے ہوٸے۔
 بھیم آرمی کے نوجوان کارکنان نعرے بازی کرتے ہوٸے۔۔۔۔جے بھیم جے بھیم۔۔فاطمہ بی بی جے بھیم۔۔چندر شیکھر جے بھیم۔۔۔دلت مسلم ایکتا زندہ باد۔
نعرے بازی کرتے ہوٸے بچوں کا دستہ۔۔تم جتنا چاہوں ڈروا لو۔۔۔ہم لیکر رہیں گے آزادی۔۔۔پولیس بلاٶ۔۔گولی چلواٶ ۔۔ہم لیکر رہیں گے آزادی ۔

   میڈیا سینٹر۔۔۔میڈیا کے لوگ یہاں پر لوگوں سے بات چیت کرتے ہیں۔
    فاسٹ  ٹی وی رپورٹنگ کرتے ہوٸے۔
...........................................................
سوامی جی۔۔ہندوستانی سینا کے قومی صدر ہیں۔شاہین باغ کی تاٸید اور سی اےے کی مخالفت میں لگے ہوٸے ہیں۔۔۔انھوں نے مرکزی حکومت کو دھمکی دی ہے کہ اگر قانون واپس نہ لیا گیا تو وہ سنسد کے سامنے خود سوذی کر لیں گے۔
   بک اسٹال۔۔جس میں جنگ آزادی میں مسلمانوں/سکھوں / دلتوں اور آر ایس ایس کے کردار سے متعلق کتابیں موجود ہیں۔
   شاہین باغ پر ایک خبصورت نظم لکھ کر لگاٸی گٸی ہے۔
  سی اے اے کی مخالفت میں دوران احتجاج شہید ہوٸے افراد کے نام کا بینر۔
   احتجاج کے دوران مختلف مواقع پر لیٸے گٸے فوٹوگرافس۔۔خوبصورت انداز میں دیکھاٸے گٸے ہیں جو شاہین باغ کی کہانی بیاں کرتے ہیں۔
  یہ دلی ہے میرے یار۔۔۔یہاں گولی نہیں بس پیار۔۔
قندیل کی روشنی میں یہ خوبصورت جملہ 
   قریب کی عمارت کی دیوار پر ایک خوبصورت پینٹنگ۔۔جس میں شاہین کو بھی دیکھایا گیا ہے۔

  موقعے کا فاٸدہ۔۔۔ترنگا جھنڈا و کیپ اور دیگر سامان کی دکان۔
   اور آخر میں۔۔۔۔۔”میں بھی “