Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, February 7, 2020

اویسی صاحب کی مایوس نظام تقریر۔۔۔


اویسی صاحب کو اپنی تقریر کے الفاظ پر سخت غور کرنے کی ضرورت ہے 

✍عاطف سہیل صدیقی /صداٸے وقت۔
==============================
اسد الدین اویسی جیسے قابل شخص ایسی فحش غلطی کیسے کر سکتے ہیں؟  پارلیمینٹ میں کی گئی انکی تقریر بہت مایوس کن رہی ہے۔ وہ جو کچھ بول رہے تھے وہی تو مودی اور شاہ کے دل میں ہے لیکن زبان پر نہیں۔ دوران تقریر زور زور سے چلا چلا کر لاچاری کا لبادہ اوڑھ کر یہ شکایت کرنا کہ مودی ہندوستان کو ہٹلر اور موسولینی کی راہ پر چلا کر مسلمانوں کے لیے جرمنی میں یہودیوں والے حالات لانا چاہتا ہے مودی کی ہی تشہیر ہے۔ بی جے پی اور آر ایس ایس کے ایجنڈے کی تشہیر ہے۔ اویسی صاحب کی مایوس کن تقریر دراصل مودی کو زبردست تقویت دے رہی ہے۔

او یسی صاحب کی تقریر مودی کے ووٹرس کو یہ پیغام دے رہی ہے کہ وہ مضبوطی کے ساتھ مودی کے پیچھے کھڑے ہوجائیں ۔ اویسی صاحب جذبات میں وہ کچھ بول رہے ہیں جو خوف کی علامت بن کر مسلمانوں کو کمزور قوم اور مودی کو طاقت ور مسلم مخالف لیڈر کے طور پر پیش کر رہا ہے۔ اویسی صاحب کو اپنی تقریر کے الفاظ پر سخت غور کرنے کی ضرورت ہے۔