Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, February 3, 2020

شیعہ پنجتنی کمیٹی کے زیر اہتمام ٢٢ واں مجلس عزا و جلوس کا انعقاد۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
==============================
زمین مبارک قدم رسول چھوٹی لائن بھنڈاری اسٹیشن کے قریب ہندو مسلم اتحاد کی علامت شیعہ پنجتنی کمیٹی کے زیر اہتمام میں 22واں آل انڈیا مجلس عزاء و جلوس کا انعقاد کیا گیا۔مجلس کو خطاب کرتے ہوئے دہلی سے آئے مولانا سید شمشاد احمد رضوی نے کہا کہ امام حسینؓ کی کربلا میں دی گئی قربانی رہتی دنیا تک نہ صرف یاد رکھی جائیں گی، بلکہ انسانیت کیلئے درس دینے کا کام کرتی رہیں گی۔ دنیا میں قربانیاں تو بہت دی گئی ہے لیکن ایسی قربانی کسی مذہب کی تاریخ میں نہیں ملتی
مولانا اعجاز حسنین کراروی اور مولانا باقر مہدی جلالپور اکبر پور نے کہا کہ کربلا کے میدان میں ضعیفوں سے لے کر جوانوں تک اور بچوں کو اس حد تک درندگی کا نشانہ بنایا گیا کہ کسی بھی صدی میں جب یہ واقعہ سنایا جائے گا، ہر وہ شخص کی آنکھیں ضرور چھلکیں گی جس کے سینے میں دل ہوگا۔ مولانا غلام علی خان ہریدوار اتراکھنڈ اور مولانا کمال حیدر رضوی نوئیڈا نے کہا کہ امام حسین ؓ سے محبت رکھنے والوں کو چاہیے کہ ان کی سیرت سے ایسی بیداری پیدا کریں کہ انسان کے دلوں کی آنکھیں روشن ہو جائے۔اس سے قبل مجلس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے مولانا شیخ حسن جعفر نے کیا۔ سوزخوانی گوہر علی زیدی اور ان کے ہمواں نے کیا۔ پیش خوانی مشہور شاعر آصف بزنوری، مہدی میرزاپوری، سلمان بزنوری، ریاض محسن، ڈاکٹر شہرت جونپوری، حسن فتح پوری، ریحان مہدی، مہدی زیدی  نے شہدائے کربلا کو نظرانہ عقیدت پیش کیا۔
 الوداعی مجلس مولانا سید شمشاد احمد رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں دہشت گردی کی کوئی جگہ نہیں ہے کیونکہ اسلام نے ہمیشہ اپنا خون بہاکرمذہب کو پروان چڑھایا ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ حضرت محمدؐاور ان کے نواسوں نے اپنی قربانی دینا بہتر سمجھا۔ کچھ لوگ دہشت گردی کے نام پر اسلام کو بدنام کررہے ہیں۔ ان سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ مجلس کے بعد شبیہ تابوت علم مبارک اور ذوالجناح کا جلوس نکالاگیا جس میں انجمن شمشیر حیدی نے نوحہ ماتم کیا۔جلوس اپنے قدیمی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ قدم رسول پہنچ کر اختتام ہوا۔اس موقع پر ڈاکٹر قمر عباس، محمد حسن نسیم، ریاض محسن، اعجاز حسین، محمد عبید، نایاب حسن سونو، ڈاکٹر مرزا مہر عباس، اعظم زیدی، دنیش ٹنڈن، حاجی سراج مہدی، تابش، اجمی، کیفی رضوی سمیت سینکڑوں کی تعداد میں لوگ موجود رہے۔ آخر کار کمیٹی کی جانب سے شاہد مہدی، کیفی رضوی، سید حسنین قمر دیپو نے آئے ہوئے لوگوں کا کا شکریہ ادا کیا۔