Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, February 3, 2020

ٹریکٹر کی زد میں آنے سے ماں بیٹے زخمی۔

جون پور..۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
============================
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے ارسیاں گاؤں کے قریب لکھنو۔بلیا شاہراہ پر ٹریکٹر کی زد میں آنے سے موٹرسائیکل سوار ماں بیٹا شدید زخمی ہو گئے۔مقامی لوگوں کی مدد سے دونوں زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا جہاں سے ڈاکٹروں نے ضلع اسپتال ریفرکر دیا۔

اطلاع کے مطابق سلطان پور ضلع کے اکھنڈنگر تھانہ تحت ندارد پور گاؤں رہائشی رام نین25ولد سنت لال اپنی والدہ کملا دیوی65کو موٹرسائیکل سے لیکر پیر کے روز کسی کام کے سلسلے سے شاہ گنج آرہا تھا۔بتاتے ہیں کہ موٹرسائیکل سوار ماں بیٹے جیسے ہی شاہراہ کے مذکورہ گاؤں کے قریب پہنچے تیز رفطار سے ٹریکٹر سڑک پر آگیا اور موٹرسائیکل سوار کو زد میں لیتے ہوئے فرار ہو گیاجس سے دونوں شدید زخمی ہو گئے۔حادثہ کے بعدپہنچے مقامی لوگوں نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو دیتے ہوئے زخمیوں کو ایمبولنس کی مدد سے علاج کیلئے مقامی مردانہ اسپتال میں داخل کرایا جہاں حالت نازک دیکھ بہتر علاج کیلئے ڈاکٹروں نے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔