Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, February 3, 2020

گھر میں گھس کر چھیڑ خانی کے الزام میں ایک نوجوان گرفتار۔

جون پور...اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
=============================
نیوڑیاں تھانہ حلقہ کے ایک گاؤں میں گھر میں داخل ہو کر لڑکی سے چھیڑ خانی کرنے کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔پولیس نے معاملے میں والد کی تحریر پر ملزم کے خلاف مقدمہ قائم کر کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔
مذکورہ گاؤں رہائشی والد نے پولیس کو تحریر دیکر الزام لگایا کہ دیر شب جب کنبہ کے سبھی لوگ سو رہے تھے پڑوس کا نوجوان گھر میں داخل ہو گیا اور بیٹی کے ساتھ چھیڑخانی کرنے لگا۔شو رسن لوگ نیند سے بیدار ہوئے تو ملزم فرار ہو گیا۔پولیس نے تحریر کی بنیاد پر مقدمہ قائم کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیتے ہوئے چالان عدالت بھیج دیا۔