Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, February 5, 2020

ارضیات ساٸنس اور جیولوجی میں کامیابی حاصل کر محمد عدنان نے ضلع کا نام روشن کیا۔۔پورے ملک سے واحد کامیاب مسلم امید وار۔

اعظم گڑھ ۔۔اتر پردیش۔/صداٸے وقت / عبد الرحیم صدیقی کی رپورٹ۔/6 فروری 2020.
==============================
ارضیات سائنس اور جیو لوجسٹ کے مشترکہ امتحان میں کامیاب ہونے والے لال گنج بلاک کے بسہی اقبالپور رہائشی محمّد عدنان کے اپنے آبائی وطن پہچنے پر اہل بسہی نے انکا پرجوش خیر مقدم کیا

.واضح ہو کہ محمّد عدنان نے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری لی تھی اسکے بعد یو پی ایس سی کے تحت مشترکہ امتحان میں ارضیات سائنسٹسٹ اور جیولوجیسٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے پورے ہندوستان سے یہ اکیلے مسلم تھے .انکی کامیابی سے صرف ضلع کا ہی نام نہیں روشن ہوا بلکی پورے ملک کا نام روشن ہوا ہے .محمّد عدنان کو گلپوشی کر استقبال کرنے والوں میں بسہی پردھان نمائندہ محمّد صالح .دادا ریاض الدین .مولوی حبیب .محمّد شارق .ماسٹر عبد الرحیم شیخ .چچا جمشید احمد .ماسٹر فیض وغیرہ تھے