Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, February 16, 2020

اعظم گڑھ۔پھولپور۔کانگریس کی کسان بیداری مہم کا انعقاد۔

اعظم گڑھ۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /نماٸندہ۔مورخہ ١٦ فروری ٢٠٢٠۔
=============================
پھولپور پوٸی اسمبلی حلقہ کی ایک کسان بیداری مہم کا آغاز پارٹی آفس پھولیور میں ہوا۔پارٹی کے ذریعہ اس مہم کے تحت بلاک پھولپور کے کوآرڈینیٹر ندیم خان نے پروگرام کا انعقاد کیا۔۔اس میٹنگ کی صدارت بلاک صدر  انل ناراٸن سنگھ نے کی ۔
اس موقع پر ندیم خان نے کہا کہ  آج ملک کی جو حالت ہے اس میں سب سے زیادہ پریشان کسان ہے جو کانگریس پارٹی کی طرف ایک امید بھری نظر سے دیکھ رہا ہے ۔
اس موقع پر ضلع جنرل سکریٹری شاہد شاداب نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس دیش کے ”انیہ داتا“ (اناج دینے والے ).آج اپنے آپ کو سرکار کی ان دیکھی کیوجہ سے ٹھگا ہوا محسوس کر رہے ہیں۔مجبوراً کسان خود کشی کر رہے ہیں ۔کانگریس پارٹی ہمیشہ ملک کے کسانوں کے ساتھ کھڑی تھی اور آیندہ بھی کھڑی رہے گی۔اسی لٸے آج کانگریس کا ہر ایک رکن پارٹی کے اصولوں اور پالیسیوں کے ساتھ چل کر جدوجہد کرے گا۔
انل ناراٸن سنگھ نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ یہ ملک ہندوستان بغیر کسان کے ادھورا ہے ۔بی جے پی سرکار بڑے تاجروں کی کٹھپتلی ہے لیکن وہ بھول گٸی کہ کسان سے ہی بڑی بڑی تجارتیں ہیں کمپنیاں ہیں۔۔۔ہم کسانوں کو ان کا حق دلانے کے لٸیے جدو جہد کرتے رہیں گے۔
اس موقع پر عابد شیخ،مسٹر ، ابوالکلام ، کے علاوہ بہت سے کارکن موجود رہے۔