Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, February 16, 2020

دہلی: امت شاہ سے ملنے جا رہے تھے شاہین باغ کے مظاہرین، پولیس نے بیچ میں ہی روکا.

آرپی مینا نے کہا ’ شاہین باغ کے مظاہرین نے پولیس کو بتایا کہ وہ وزیر داخلہ امت شاہ سے ملنے کے لئے مارچ نکالنا چاہتے ہیں، لیکن پولیس نے اس کے لئے منع کر دیا ہے۔ کیونکہ ان کے پاس اپائنٹمنٹ نہیں ہے۔

نئی دہلی۔/صداٸے وقت /ذراٸع /16 فروری 2020.
==============================
 شاہین باغ  کے احتجاج کاروں نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ   سے ملاقات کرنے کے لئے ان کے گھر کی طرف مارچ کرنا شروع کیا تھا جنہیں پولیس نے راستے ہی میں روک دیا ہے۔ علاقہ میں بڑی تعداد میں سیکورٹی فورسیز تعینات ہیں۔ ڈی سی پی ( جنوب۔ مشرقی دہلی) آر پی مینا نے کہا کہ مظاہرین کی درخواست نئی دہلی ضلع کی پولیس کے ذریعہ پولیس ہیڈکوارٹر بھیج دی گئی ہے۔ اس کی ایک نقل احتجاج کار دادیوں کو بھی دی گئی ہے۔ ان کی درخواست ابھی زیر التوا ہے۔ پولیس آفیسر نے بتایا کہ وزیر داخلہ کے یہاں سے انہوں (مظاہرین) نے کوئی اپائنٹمنٹ نہیں لیا ہے۔ اپائنٹمنٹ ملنے پر ان کی ملاقات کا نظم کیا جائے گا۔
آرپی مینا نے کہا ’ شاہین باغ کے مظاہرین نے پولیس کو بتایا کہ وہ وزیر داخلہ امت شاہ سے ملنے کے لئے مارچ نکالنا چاہتے ہیں، لیکن پولیس نے اس کے لئے منع کر دیا ہے۔ کیونکہ ان کے پاس اپائنٹمنٹ نہیں ہے۔ ہم ان سے بات کر رہے ہیں۔ امید ہے کہ وہ مان جائیں گے‘۔
دلی پولیس نے کہا کہ ہم نے شاہین باغ کے مظاہرین سے پوچھا ہے کہ وفد میں کون۔ کون شامل ہیں جو آج وزیر داخلہ امت شاہ سے ملنا چاہتے ہیں۔ تاکہ ہم میٹنگ سے پہلے منصوبہ بندی کر لیں، لیکن انہوں نے کہا کہ وہ سبھی جانا چاہتے ہیں۔ ہم نے اس سے انکار کیا ہے لیکن ہم دیکھیں گے کہ ہم کیا کر سکتے ہیں۔ پولیس کو تحریری طور پر دئیے جواب میں انہوں نے کہا تھا کہ 4,000 سے 5,000 مظاہرین شاہ کے گھر کی طرف مارچ کریں گے۔