Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, February 3, 2020

لوک سبھا میں انوراگ ٹھاکر کے خلاف لگے نعرے۔ گولی مارنا بند کرو، ملک توڑنا بند کرو۔

حزب اختلاف نے سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کو لے کر پیر کے روز لوک سبھا میں کارروائی شروع ہوتے ہی جم کر ہنگامہ کیا۔

نئی دہلی۔ /صداٸے وقت /ذراٸع / ٣ فروری ٢٠٢٠۔
==============================
اپوزیشن پارٹیوں نے سی اے اے   این آر سی  اور این پی آر  کو لے کر پیر کے روز لوک سبھا میں کارروائی شروع ہوتے ہی جم کر ہنگامہ کیا۔ کارروائی شروع ہوتے ہی اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ نے دہلی کے جامعہ ملیہ اسلامیہ اور شاہین باغ میں ہوئی گولی باری کی مخالفت نے نعرے لگانے شروع کر دئیے۔ دہلی کے رٹھالہ سے بی جے پی امیدوار کی حمایت میں منعقد ریلی کے دوران انوراگ ٹھاکر نے ’ گولی مارو غداروں کو‘ کے نعرے لگوائے تھے۔ اس کی آج لوک سبھا میں اپوزیشن ارکان نے مخالفت کی اور نعرے لگائے ’ گولی مارنا بند کرو، ملک توڑنا بند کرو‘۔ انوراگ ٹھاکر نے جیسے ہی بولنا شروع کیا اپوزیشن ارکان نے نعرے لگانے شروع کر دئیے۔ انہوں نے ’ گولی منتری گو بیک‘ کے نعرے بھی لگائے۔
                      انوراگ ٹھاکر
دریں اثنا، لوک سبھا میں شہریت ترمیمی قانون کو لےکر کانگریس، دروڑ منیتر کزگم(ڈی ایم کے) اور ترنمول کانگریس کے اراکین کے ہنگامے کے درمیان پارلیمانی امور کے وزیر مملکت نے پیر کو صدر کے خطاب پر بحث ہونے دینے کی اپیل کی۔ وزیر مملکت جوشی نے کہا ’’صدر کے خطاب پر کوئی بھی مسئلہ اٹھائیے، میں آپ سبھی سے اس پر بحث ہونے دینے کی اپیل کر رہاہوں۔‘‘ اسی دوران کانگریس اور ڈی ایم کے اراکین اسپیکر کی نشست کے نزدیک آکر ہنگامہ کرنے لگے۔ وہ ہاتھوں میں تختیاں لئے ہوئے تھے جن پر نعرے لکھے تھے۔ اسی دوران ترنمول کانگریس کے رکن اپنی سیٹوں پر کھڑے ہوکر شورو غل کرنے لگے۔
لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے سی اے اے کا ذکر کرتے ہوئےکہا کہ ملک کے آئین، قومی پرچم اور قومی ترانہ گانے والے لوگوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ سی اے اے پر رات بارہ بجے تک بحث ہو چکی ہے اور اصول کے مطابق اس پر دوبارہ بحث نہیں ہو سکتی ۔