Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, February 6, 2020

کوئی بھی ہندوستانی – خواہ ہندو ، مسلمان ، جین ، سکھ ، عیسائی ، سی اے اے سے اپنی شہریت سے محروم نہیں ہوں گے : وزیرآعظم.

نئی دہلی-/صداٸے وقت /ذراٸع /٦ فروری ٢٠٢٠۔
=============================
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج پارلیمنٹ میں شہریت  ترمیمی قانون کا دفاع کرتے ہوئے کانگریس اور اس کے اتحادی جماعتوں پر شدید تنقید کی اور کہا کہ یہ جماعتیں مسلمانوں میں  “خیالی خوف” پھیل رہے ہیں کہ اس قانون سے ہندوستانیوں کی شہریت چھین لی جائے گی۔صدر جمہوریہ کے بجٹ خطبہ پر ہوئے اظہار تشکر کے مباحث کا جواب دیتے ہوئے وزیرآعظم مودی نے کہا کہ کوئی بھی ہندوستانی – خواہ ہندو ، مسلمان ، جین ، سکھ ، عیسائی ، اس قانون کی وجہ سے اپنی شہریت سے محروم نہیں ہوں گے 
وزیر اعظم مودی ، جنہوں نے اپنے 100 منٹ کے جواب کے اختتام پر متنازعہ شہریت ترمیمی بل پر اپوزیشن کے حملوں سے نمٹنے کے لئے اپوزیشن سے اپیل کی کہ وہ اپنے موقف پر نظر ثانی کریں اور انتباہ کیا کہ لوگوں کے احتجاج اور قوانین کی پاسداری سے انکار پر ملک کو دھچکا لگے گا۔ اور ملک انتشار کے راستہ پر چلا جاے گا ۔انھوں نے سوال کیا کہ اگر راجستھان اسمبلی قانون بناتی ہے اور کوئی اسے قبول نہیں کرتا ہے تو صورتحال کیا ہوگی؟ اگر مدھیہ پردیش اسمبلی کچھ فیصلہ کرتی ہے اور لوگ اس کے خلاف سڑکوں پر نکل آتے ہیں تو کیا آپ اس طرح ملک چلا سکتے ہیں؟ یہ انتشار کا راستہ ہوگا۔