Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, February 6, 2020

جموں۔کشمیر: سری نگر میں پولیس اسٹیشن پر گرینیڈ حملہ، ایک پولیس اہلکار زخمی

سری نگر کے لال بازار علاقے میں جمعرات کو مشتبہ جنگجووں نے پولیس اسٹیشن پر گرینیڈ پھینکا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سری نگر کے لال بازار علاقے میں مشتبہ ملیٹنتوں نے جمعرات کو پولیس اسٹیشن پر گرینیڈ پھینکا جو پولیس اسٹیشن کے باہر پھٹ گیا۔
نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /٦ فروری ٢٠٢٠۔
==============================
سری نگر: سری نگر کے لال بازار علاقے میں جمعرات کو مشتبہ جنگجووں نے پولیس اسٹیشن پر گرینیڈ پھینکا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سری نگر کے لال بازار علاقے میں مشتبہ ملیٹنتوں نے جمعرات کو پولیس اسٹیشن پر گرینیڈ پھینکا جو پولیس اسٹیشن کے باہر پھٹ گیا۔
ذراٸع نے بتایا کہ اس گرینیڈ دھماکے میں ایک ایس پی او زخمی ہوا جس کو فوری علاج و معالجے کے لئے پولیس کنٹرول روم ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی پولیس اہلکار کی حالت مستحکم ہے نیز حملہ آوروں کی تلاش کے لئے علاقے کو محاصرے میں لیا گیا ہے۔