Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, February 7, 2020

خاتون کی تین روز قبل ملی لاش کا پردہ فاش۔۔شوہر ہی قاتل نکلا۔۔پولیس نے کیا گرفتار۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش۔(نماٸندہ)۔
=========================
سرپتہاں تھانہ حلقہ کے اتروڑا گاؤں میں گزشتہ منگل کے روز کھیت میں بیاہتا کی لاش ملنے کے معاملے میں پولیس نے تین روز میں ہی انکشاف کرتے ہوئے ملزم شوہر کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق قتل کوشادی کے 8سال بعد بھی اولاد نہیں ہونے کی وجہ سے انجام دیا گیا تھا۔

واضع ہو کہ مذکورہ گاؤں رہائشی رام شبد کی بیٹی نیلم 35کی شادی 8سال قبل اعظم گڑھ ضلع کے پوئی تھانہ تحت منجھریا گاؤں رہائشی رام نریش ولد رام چندر کے ساتھ ہوئی تھی۔شادی کے کافی سال گزرنے کے بعد بھی کوئی اولاد نہیں ہونے سے سسرال کے لوگوں کی عدم توجہی سے بیاہتا گزشتہ ایک سال سے اپنے والد کے ساتھ ہی رہ رہی تھی۔گزشتہ منگل کے روز شوہر نے سرحدی ضلع سلطان پور کے ایک مندر میں درشن کے بہانے بیاہتا کو اپنے ساتھ لے گیا اور دوسرے روز کی لاش ایک کھیت سے برآمد ہوا۔تھانہ انچارج وجے کمار چورسیا نے بتایا کہ شروعاتی جانچ کے دوران ہی خاتون کو بچے نہ ہونے کی بات روشنی میں آئی جس کے بعد شوہرہ کو علاقہ کے گڑبڑی چوراہے کے قریب سے گرفتار کر لیا گیا۔سختی سے پوچھ گچھ کے دوران اس نے قتل میں ملوث ہونے اور اس کی وجہ کو قبول کر لیا۔پولیس نے ملزم شوہر کے خلاف مقدمہ قائم کرتے ہوئے چالان عدالت بھیج دیا۔