Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, February 7, 2020

چکبندی کمشنر کی جاٸزہ میٹنگ۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
=======================
چک بندی کمشنر بی رام شاستری نے جمعہ کے روز کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں چک بندی کے تصفیہ،25سالوں سے زیادہ پرانے گاؤں کی ترقی کی جائزہ میٹنگ لی۔

جائزہ میٹنگ کے دوران کمشنر ن ہدایت دیا کہ جو بھی پرانے معاملے زیر التوا ہیں،ان کا تصفیہ جلد کراتے ہوئے ہدف کو وقت سے مکمل کریں۔انھوں نے اسسٹنٹ چک بندی افسر ان کو ہدایت دیا کہ وہ لوگ اتنے ہی مقدمے کو اپنے ہاتھ میں لیں،جن کا تصفیہ وقت سے کر سکے۔انھوں نے کہا کہ اسسٹنٹ چک بندی افسران ہفتہ وار جائزہ کریں۔انھوں نے دفعہ24کے معاملے میں کاغذات کی جانچ کے بعد ہی رپورٹ لگانے کی ہدایت دی۔شاہ گنج میں دفعہ23کے ہدف کے بالمقابل ایک بھی گاؤں کو پورا نہیں ہونے پر چک بندی کمشنر نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اسسٹنٹ چک بندی افسر شاہ گنج کو فوراً شاہ گنج سے ہٹانے اور زمہ داری افسر کو شاہ گنج کی زمہ داری دینے کی ہدایت دی۔میٹنگ کے دوران بتایا کہ فریادیوں کے135معاملوں کا تصفیہ کر دیا گیا اور ابھی 1300معاملے زیر التو ہے۔انھوں نے سبھی معاملے کو جلد تصفیہ کرانے کی ہدایت متعلق افسران کو دی۔