Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, February 7, 2020

بے قابو ٹرک دکان میں گھسا۔۔چار افراد زخمی۔

جون پور...اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
=============================
گورابادشاہ پور تھانہ حلقہ کے مقامی بازار میں جمعہ کے روز بے قابو ہوئی ٹرک نے بازارمیں کھڑے کئی گاڑیوں سمیت راہگیروں کو اپنی زد میں لیتے ہوئے صراف کی دکان میں گھس گئی جس کے سبب میں چار راہگیر شدید زخمی ہو گئے۔مقامی لوگوں کی مدد سے پولیس نے سبھی زخمیوں کو علاج کیلئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا جہاں علاج کے دوران ایک طالب علم کی موت ہو گئی۔حادثہ کے بعد فرار ہونے کی کوشش کر رہے ڈرائیور کو مقامی لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔
اطلاع کے مطابق جمعہ کی دوپہر میں مذکورہ بازار میں اعظم گڑھ کی طرف سے آرہا ایک ٹرک داخل ہوا اور جیسے ہی بنجارے پور واقع رام لیلا کے قریب پہنچا یکایک ٹرک بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑی ایک پک اپ،کار اور موٹرسائیکل سوار راہگیروں کو اپنی زد میں لیتے ہوئے رام نرائن صراف کی دکان میں گھس گئی جس سے پورے علاقہ میں افرا تفری مچ گئی۔حادثہ ہوتے ہی ڈرائیور ٹرک کو چھوڑ کر فرار ہونے کی کوشش کرنے لگا لیکن مقامی لوگوں نے اسے پکڑ کر پٹائی کرتے ہوئے پولیس کو اطلاع دی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے حادثہ میں زخمی چندن یادو21ولد کیلاش،نتن یادو28،پرویش یادو24اور ونیتا تیواری38کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں حالت نازک دیکھ ڈاکٹروں نے بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔ضلع اسپتال میں علاج کے دوران پرساد انجینئرنگ کالج کے طالب علم چندن یادو کی موت ہو گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔