Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, February 7, 2020

کمرے میں خاتون کی لاش ملنے پر سنسنی۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
=========================
سرپتہاں تھانہ حلقہ کے بوڑھوپور گاؤں میں گھر کےکمرے میں مشتبہ حالت میں ایک خاتون کی لاش ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر کاروائی میں مصروف ہو گئی۔

بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں رہائشی محمد وکیل کی اہلیہ یاسمین25کی جمعہ کے روز گھر کے کمرے میں مشتبہ حالت میں لاش ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔شور مچانے پر جمع ہوئے مقامی لوگوں نے واقعہ کی اطلاع پولیس سمیت مائکہ والوں کو دی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔خبر لکھنے جانے تک مائکہ والوں نے پولیس کو تحریر نہیں دیا ہے۔