Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, February 7, 2020

پانی کی نکاسی کو لیکر دو فریقوں میں دوران پنچایت مارپیٹ۔۔فریقین سے نصف درجن افراد زخمی۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
=========================
چندوک تھانہ حلقہ کے پرانی بازار میں سونکر بستی کے قریب پانی نکاسی کے مسئلہ کو لیکر دو فریق میں پنچایت کے دوران مارپیٹ ہو گئی۔دونوں طرف سے چلے لاٹھی ڈنڈہ میں دونوں فریق کے نصف درجن لوگ زخمی ہو گئے۔سبھی زخمیوں کوعلاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا ہے۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں رہائشی امرناتھ سونکر اور کمرالدین کے درمیان گزشتہ کئی ماہ سے پانی کی نکاسی کو لیکر تنازعہ چل رہا ہے۔جمعہ کے روز اسی مسئلہ کو حل کرنے کیلئے دونوں فریق کے درمیان معزز لوگوں کے درمیان پنچایت ہو رہی تھی۔پنچایت کے دوران ہی کسی بات کو لیکر دونون فریق میں بحث ہونی شروع ہو گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے لاٹھی ڈنڈہ سے ایک دوسرے پر حملہ ور ہو گئے۔مارپیٹ میں ایک فریق سے سنجے،مونو،دیپک ولد امرناتھ اور دوسرے فریق سے ریٹائرڈ فوجی کمرالدین،نظام الدین اور وکیل انصاری زخمی ہو گئے۔مارپیٹ کی اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے دونوں فریق کے زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کراتے ہوئے تحریر کی بنیاد پر کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔