Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, February 7, 2020

سماجوادی پارٹی کے سابق وزیر نے لگایا چوپال۔۔عوام سے براہ راست رابطہ۔

جون پور ۔۔۔۔اتر پردیش۔(نماٸندہ)۔
========================
سماجوادی پارٹی کی صوبائی قیادت کی ہدایت پر جمعہ کے روز سابق وزیر رام کشور بندنے مچھلی شہر اسمبلی، ملہنی اور بدلا پور اسمبلی کے درجنوں گاؤں میں چوپال لگا کر اپنے معاشرے کے لوگوں سے رابطہ کیا۔
چوپال کے دوران انھوں نے کہا کہ ملک کو آزاد ہوئے بہت سال گزر چکے ہیں، لیکن پسماندہ طبقے کے لوگ آج بھی زلت کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ بی جے پی حکومت نے پسماندہ لوگوں کو دھوکہ دیا ہے۔ بند سماج کے لوگ آزادی کے وقت جس طرح کی زندگی بسر کر رہے تھے آج بھی اسی طرح کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔انھوں نے کہا کہ بند سماج کوصرف سماج وادی پارٹی نے ہی توجہ دیا تھا جس کی وجہ سے کچھ لوگ پردھان،بی ڈی سی اور ضلع پنچایت کے ممبر منتخب ہوئے۔ سماجوادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو نے پنچایتی انتخابات میں ریزرویشن دیا ہے لیکن اچھے دن کا وعدہ کر نے والی حکومت نے سماج کاووٹ لیکر درکنار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی جب لوگ اپنے حقوق مانگتے ہیں تو ہندو اور مسلمان کے نام پر بہکایا جارہا ہے۔ زندگی بسر کرنے کیلئے نوکری اور روزگار کی ضرورت ہوتی ہے لیکن موجودہ حکومت ذات اور مذہب کے نام پر نوکری مانگنے والوں کو گمراہ کر سیاست کر رہی ہے جس سے سبھی کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ضلع صدر لال بہادر یادو نے کہا کہ پسماندہ طبقے کو لوگ بیدار ہو کر اپنا حقوق مانگے،ان کا حق اور اعزاز صرف سماجوادی پارٹی میں ہی محفوظ ہے۔اس موقع پر سابق ممبر پارلیمنٹ طوفانی سروج،لکی یادو،رام دھاری پال،آربی یادو،رام جتن یادو،رام نرائن بند،رام دیو بند،راج ناتھ بند،رام اورتار بند سمیت دیگر عہدیداران موجود رہے۔