Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, February 7, 2020

الکا لامبا نے عام آدمی پارٹی کارکن کو مارا تھپڑ، چاندنی چوک سے ہیں کانگریس امیدوار۔۔

نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع / ٨ فروری ٢٠٢٠۔۔۔
==============================
چاندنی چوک اسمبلی حلقہ کی امیدوار الکا لامبا نے عام آدمی پارٹی کے ایک کارکن پرہاتھ اٹھایا۔ متاثرہ کارکن کا نام دھرمیش بتایا جارہا ہے۔ حالانکہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ الکا لامبا نے ایسا کیوں کیا؟
 ملک کی راجدھانی دہلی میں ہفتہ کو اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ اس درمیان، ایک حیران کرنے والا سانحہ سامنے آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، عام آدمی پارٹی کی لیڈر رہ چکیں اور اب کانگریس کے ٹکٹ پر چاندنی چوک اسمبلی حلقہ کی امیدوار الکا لامبا نے عام آدمی پارٹی کے ایک کارکن پرہاتھ اٹھایا۔ متاثرہ کارکن کا نام دھرمیش بتایا جارہا ہے۔ حالانکہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ الکا لامبا نے ایسا کیوں کیا؟ واضح رہے کہ الکا لامبا اس بارکانگریس کے ٹکٹ پرانتخابی میدان میں ہیں۔ ان کا مقابلہ بی جے پی کے سمن گپتا اور عام آدمی پارٹی کے پرہلاد سنگھ ساہنی سے ہے۔ واضح رہے کہ پرہلاد سنگھ ساہنی کانگریس کے سابق لیڈر ہیں۔ الکا لامبا کے کانگریس میں آنے کے بعد وہ عام آدمی پارٹی میں شامل ہوگئے تھے۔
کانگریس امیدوار الکا لامبا نے اس پر ردعمل ظاہر کرتےہوئے کہا کہ 'اروند کیجریوال جی ہار رہے ہیں۔ ان کی پارٹی چاندنی چوک اسمبلی حلقہ ہار رہی ہے تو وہ اپنے غنڈوں کو بھیج رہے ہیں۔ ان میں امت ساہنی کا بیٹا بھی ہے۔ دونوں رنگے ہاتھوں پکڑےگئے ہیں۔ میں دہلی پولیس کی سراہنا کرنا چاہوں گی کہ انہوں نے ان دونوں کو گرفتارکرلیا ہے۔
واضح رہےکہ دہلی اسمبلی کی 70 نشستوں کے لئے ووٹنگ جاری ہے۔ پولنگ کو پرامن اورغیرجانبد ارنہ ڈھنگ سےکروانے کےلئےسیکورٹی کے سخت انتظامات کئےگئے ہیں۔ پولنگ ہفتےکے روز صبح 8 بجے شروع ہو گئی اور شام 6بجے تک چلے گی۔ ووٹوں کی گنتی 11 فروری کو ہوگی۔ اس سے قبل دہلی کے چیف الیکشن افسر رنبیر سنگھ کے مطابق پولنگ منصفانہ اور پرامن ڈھنگ سے کروانے کے لئے سیکورٹی کےساتھ ساتھ کافی تعداد میں ملازمین کو تعینات کیا گیا ہے۔ رنبیر سنگھ کے مطابق پولنگ غیر جانبدارانہ کروانے کے لیے 1000024 ملازم الیکشن ڈیوٹی پر تعینات کئےگئے ہیں۔سیکورٹی انتظامات کے سلسلے میں انہوں نے کہا کہ دہلی پولیس کے 38 ہزار 874 اور ہوم گارڈ کے 19 ہزار جوان تعینات کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ بڑی تعداد میں نیم سلامتی دستوں کو بھی تعینات کیا جائےگا۔