Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, February 10, 2020

کانپور میں سی اے اے مخالف احتجاج کاروں پر پولیس لاٹھی چارج کے بعد کشیدگی

کانپور۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع /مورخہ ١٠ فروری ٢٠٢٠۔
============================== 
کانپور کے محمد علی پارک میں بیتی رات کافی کشیدگی پیدا ہو گئی تھی۔ شہریت قانون کے خلاف دھرنا دے رہی خواتین کو پولیس نے طاقت کے بل بوتے ہٹا دیا ہے ۔ اس دوران مظاہرین اور پولیس کے بیچ جھڑپ ہوگئی ۔فی الحال پورے علاقے کو پولیس چھاؤنی میں تبدیل کردیا گیا ہے۔
خبروں کے مطابق یہاں تقریباً تین ہفتوں سے احتجاجی مظاہرہ جاری تھا۔۔اسی درمیان پولیس نے پارک کو خالی کرنے کی وارننگ دی۔خالی نہ کرنے کی صورت میں صبح ٥ بجے پولیس نے لاٹھی چارج کردیا ۔۔جس سے افراتفری مچ گٸی ۔اس بیچ دوسرے لوگ بھی پہنچ گٸے اور پولیس کے ساتھ کہا سنی ہونے لگی۔اس وقت حالات کشیدہ ہیں ۔