Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, February 16, 2020

شہریت قانون پر بولے وزیر اعظم مودی۔ جتنا بھی دباؤ پڑے، ہم قائم ہیں اور قائم رہیں گے...یہ قانون واپس نہیں ہوگا۔

شہریت ترمیمی قانون پر وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ملکی مفاد میں یہ فیصلے ضروری تھے اور دنیا بھر کے دباؤ کے باوجود ان فیصلوں پر ہم قائم ہیں اور قائم رہیں گے۔

وارانسی۔ اتر پردیش۔ژداٸے وقت /ذراٸع /16 فروری 2020.
==============================
وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو وارانسی کے دورے پر ہیں۔ یہاں چندولی میں انہوں نے ایک عوامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہادیو کے آشیرواد سے ملک آج وہ فیصلے لے رہا ہے جو پہلے پیچھے چھوڑ دئیے جاتے تھے۔ جموں وکشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹانے کا فیصلہ ہو یا پھر شہریت ترمیمی قانون۔ سالوں سے ملک کو ان فیصلوں کا انتظار تھا۔ ملکی مفاد میں یہ فیصلے ضروری تھے اور دنیا بھر کے دباؤ کے باوجود ان فیصلوں پر ہم قائم ہیں اور قائم رہیں گے۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہماری حکومت سماج کے آخری قطار میں کھڑے شخص تک پہنچنے کے لئے ،اس تک ترقی کا فائدہ پہنچانے کے لئے مسلسل کام کر رہی ہے۔ اب حالات بدل رہے ہیں، ملک بدل رہا ہے۔ جو آخری پائیدان پر رہا ہے، اسے اب بہت زیادہ ترجیح دی جا رہی ہے۔ سچ میں کاشی ایک ہے لیکن اس کے روپ انیک ہیں۔
اجودھیا معاملہ پر وزیر اعظم نے کہا کہ رام مندر سے منسلک ایک اور بڑا فیصلہ حکومت نے کیا ہے۔ اجودھیا قانون کے تحت جو 67 ایکڑ تحویل اراضی کی گئی تھی، وہ بھی پوری کی پوری، نو تشکیل شدہ رام جنم بھومی تیرتھ علاقے کو ٹرانسفر کر دی جائے گی۔ جب اتنی بڑی زمین ہوگی تو مندر کی شاندار اور دویتا مزید اور بڑھے گی۔
کچھ دن پہلے ہی حکومت نے رام مندر کی تعمیر کے لیے ایک خود مختار ٹرسٹ۔ ’شری رام جنم بھومی تیرتھ علاقے‘ کی تشکیل کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ یہ ٹرسٹ اجودھیا میں بھگوان رام کی جائے پیدائش پر، خوبصورت اور شری رام مندر کی تعمیر کا کام دیکھے گا اور تمام فیصلے کرے گا۔ رام مندر کی تعمیر کا موضوع دہائیوں سے عدالت میں زیر التوا تھا۔ اب اجودھیا میں خوبصورت رام مندر کا راستہ ہموار ہو چکا ہے۔