Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, February 14, 2020

شاہین باغ پہنچے فلم ہدایت کار انوراگ کشیپ ، کھائی بریانی ، حکومت پر جم کر سادھا نشانہ۔ماشاءاللہ

انوراگ کشیپ نے کہا کہ وہ کیسے وزیر داخلہ کیا ہیں کہ ان کے نام سے لوگوں کو ڈرانے کا کام کیا جاتا ہے ۔ وزیرداخلہ کے نام سے ہم اپنے آپ کو محفوظ محسوس نہیں کرتے ۔

نٸی دہلی /صداٸے وقت / ذراٸع /14 فروری 2020.
============================
شاہین باغ میں بریانی کے بارے میں سیاسی تنازعہ ہوسکتا ہو ، لیکن فلم ہدایت کار انوراگ کشیپ نہ صرف شاہین باغ پہنچے بلکہ انہوں نے وہاں کی بریانی بھی کھائی ۔ ساتھ ہی ساتھ حکومت پر جم کر نشانہ بھی سادھا ۔ انوراگ کشیپ نے وزیر داخلہ امت شاہ کے خلاف متنازع بیان بھی دیا ۔ انوراگ کشیپ نے کہا کہ وہ کیسے وزیر داخلہ کیا ہیں کہ ان کے نام سے لوگوں کو ڈرانے کا کام کیا جاتا ہے ۔
انوراگ کشیپ جامعہ ملیہ اسلامیہ کا دورہ کرنے کے بعد شاہین باغ کی خواتین کو خطاب کرنے کیلئے پہنچے تھے ۔ انوراگ کشیپ نے کہا کہ یہ ایک طویل جنگ ہے ۔ یہ لوگ کہتے ہیں کہ قانون آپ کے خلاف نہیں ہے ، مجھے یقین نہیں ، کیونکہ حکومت جو کہتی ہے ، اس پر عمل نہیں کرتی ۔ کبھی بھی اس نے وہ نہیں کیا جو اس نے کہا ۔ ہندوستان لکیروں اور نقشوں کا نام نہیں ، ہندوستان کا آئیڈیا آف انڈیا یہاں کے عوام ہیں ۔
انوراگ کشیپ نے امت شاہ کے ذریعہ وزارت داخلہ کے دفتر میں بات کرنے کی پیشکش پر کہا کہ گفتگو اور مذاکرات شاہین باغ میں ہی ہونے چاہئیں اور اس وقت تک انہیں یہاں رہنا چاہئے جب تک تمام سوالوں کے جواب نہ دے دئے جائیں ، کیونکہ اگر وزیر داخلہ کے دفتر میں بات ہوگی ، تو یہ یکطرفہ بات ہوگی ۔ لوگوں کو بولنے کا موقع نہیں ملے گا ۔
انوراگ کشیپ نے شہریت ترمیمی قانون پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ پہلے آپ نے فیصلہ کرلیا اور پھر قانون بنادیا ، ہم پر آپ فیصلہ تھوپ رہے ہیں ۔ لوگوں کے ہاتھوں میں غلط طاقت دی جارہی ہے۔ ہمارے ملک میں پہلے ہی بدعنوانی کافی زیادہ ہے ، اس طرح کے اقدامات سے بدعنوانی میں مزید اضافہ ہوگا ۔