Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, February 11, 2020

دہلی کی عوام نے آج بی جے پی اور امت شاہ جی کو کرنٹ لگانے کا کام کیا ہے! امانت اللہ خان۔

نٸی دہلی/صداٸے وقت / ذراٸع /١١ فروری۔٢٠٢٠۔
=============================
عام آدمی پارٹی کے اوکھلا سے امیدوار/شاندار  جیت کروانے والے  امانت اللہ خان نے کہا کہ دہلی کی عوام نے آج بی جے پی اور امت شاہ جی کو کرنٹ لگانے کا کام کیا ہے ، یہ کام کی جیت ہوئی ہے اور نفرت کی ہار ہوئی ہے ، میں نے نہیں عوام نے رکارڈ توڑا ہے ، آپ کو بتادیں کہ دہلی میں پھر سے عام آدمی پارٹی یعنی اروند کیجریوال کی ہی حکومت بننے جارہی ہے ، تقریبا ٦٢  سٹیں ابھی تک ملتی دیکھائی دے رہی ہیں۔
واضح ہو کہ وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنی انتخابی تشہیر کے دوران شاہین باغ کو نشانہ بناتے ہوٸے کہا تھا کہ بے جی پی کے لوگوں ٨ فروری کو ای وی ایم بٹن اتنی زور سے دبانا کہ اس کا کرنٹ شاہیں باغ کو لگے۔
آج بی جے پی کی شکست فاش کے بعد سوشل میڈیا پر امت شاہ کے مذکورہ بیان کو لیکر طرح طرح کی تصوریں اور کارٹون سامنے آرہے ہیں جس میں یہ دیکھایا گیا ہے کہ امت شاہ کو کرنٹ کا جھٹکا کیسے لگا۔