Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, February 22, 2020

مختلف سڑک حادثات میں چار افراد زخمی۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش/صداٸے وقت /نماٸندہ۔
==================
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے مختلف مقامات پر ہوئے سڑک حادثے میں موٹرسائیکل سوار چار نوجوان زخمی ہو گئے۔مقامی لوگوں کی مدد سے سبھی زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی مردانہ اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ایک کی حالت نازک دیکھ ڈاکٹروں نے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔
اطلاع کے مطابق قصبہ کے اعظم گڑھ۔سلطان پور شاہراہ پر ہفتہ کے روز دو موٹرسائیکل کی تصادم میں صدانند 30ولد امریندر ساکن گودھنا تھانہ کھیتاسرائے اور امریندر 18ولد رام اچل ساکن گیرواہ تھانہ سرپتہاں زخمی ہو گئے۔دوسرا حادثہ قصبہ کے چریاموڑ کے قریب پیش آیا جہاں موٹرسائیکل کے بے قابو ہو نے سے سوار نیرج20ولد جنوری ساکن صبرحد اور سورج20ولد ظالم ساکن لطیف پور کوتوالی شاہ گنج زخمی ہو گئے۔سبھی زخمیوں کو مقامی لوگوں کی مدد سے علاج کیلئے مردانہ اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں صدانند کی حالت نازک دیکھ ڈاکٹروں نے بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔