Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, February 22, 2020

کسان بیداری مہم کے دوران کانگریسی کارکنان نصف درجن مواضعات کا دورہ۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔/صداٸے وقت /نماٸندہ۔
============================
ضلع کانگریس کمیٹی کے کرنجاکلاں بلاک انچارج اعظم زیدی کی قیادت میں ہفتہ کے روز کارکنوں نے بلاک کے درجنوں گاؤں کا دورہ کر کسانوں کے مسائل کو سنتے ہوئے کسان بیداری مہم کے تحت فارم بھروایا گیا۔اس دوران انھوں نے کسانوں کے مسائل کو لیکر ضلع ہیڈکوارٹر پر ہونے والے دھرنہ مظاہرہ کیلئے شامل ہونے کی اپیل کی گئی۔
بلاک کے چک گوپالپور،کرنجاخرد،مولنا پور،بھڑیورا سمیت درجن بھر گاؤں میں کسانوں کا فارم بھراتے ہوئے بلاک انچارج اعظم زیدی نے کہا کہ دورہ کے دوران سبھی گاؤں کے کسانوں کی بنیادی پریشانی آوارہ مویشی اور بجلی بنی ہوئی ہے۔آوارہ جانور جہاں کسانوں کی محنت سے تیار ہوئی فصلوں کو تباہ کر رہے ہیں وہیں بجلی کی تخفیف اور بڑھی شرح سے کسان پریشان ہیں۔انھوں نے کہا کہ کسانوں کے حق کیلئے آئندہ3مارچ کو ہونے والے یوم تحصیل کو افسران سے مذاکرات کیا جائے گا اور 6مارچ کو ضلع ہیڈکوارٹر پر انھیں مسائل کو لیکر دھرنہ مظاہر کیا جائے گا۔اس موقع پر جواہر یادو،ریاض انصاری،عثمان انصاری،صاحب لال یادو،زرینہ بانو،پرملا یادو ایڈوکیٹ،محمد علی،مقصور انصاری،سلطان حیدر سمیت دیگر کارکنان موجود رہے۔