Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, February 22, 2020

کوٹے دار کی بد عنوانی پر ایس ڈی ایم کا ایکشن۔۔۔ختم کیا کوٹا۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /نماٸندہ۔
=========================
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے مجڈیہہ گاؤں میں سرکاری اناج کی دکان پر معیار کے برعکس اناج تقسیم کئے جانے کی شکایت پر جانچ کے دوران الزام صحیح پائے جانے پر ایس ڈی ایم راجیش کمار ورما نے کوٹے کو ختم کردیا ہے۔
واضع ہو کہ مذکورہ گاؤں کے درجنوں لوگوں نے یوم تحصیل کے دوران شکایت دیتے ہوئے کوٹے دار پر معیار کے برعکس اناج تقسیم کرنے کے ساتھ صارفین سے ای مشین پر انگوٹھا لگوانے کے بعد بھی اناج نہیں دینے اور سوال کرنے پر بدسلوکی کرنے کا الزام لگایا تھا۔شکایت ملنے پر ایس ڈی ایم راجیش کمار ورما نے کوتے کو معطل کرتے ہوئے معاملے کی جانچ تحصیلدار ابھیشیک رائے کو دی تھی۔جانچ کے دوران گاؤں والوں کا الزام صحیح پائے جانے پر ایس ڈی ایم نے کوٹے دار مسٹر کا کوٹہ ردکر دیا ہے۔