Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, February 11, 2020

اسکول کی وین کی زد میں آنے سے ایک باٸیک سوار نوجوان کی موت۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
=====================
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے بڑھوانا گاؤں کے قریب اسکول وین کی زد میں آنے سے موٹرسائیکل سوار نوجوان کی موت ہو گئی جبکہ ساتھ میں بیٹھا رشتہ دار شدید زخمی ہو گیا۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر زخمی کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں سے زخمی کی حالت نازک دیکھ ضلع اسپتال ریفرکر دیا۔

اطلاع کے مطابق کھیتاسرائے تھانہ حلقہ کے باراکلاں گاؤں رہائشی سوربھ کمار20ولد کملیش کمار مذکورہ بازار میں موٹرسائیکل میکینک کاکام کر تا تھا۔منگل کے روز وہ اپنے رشتہ دار وویک یادو14ولد شمبھو لا ل کے ساتھ کسی کام سے گاؤں جا رہا تھا کہ جیسے ہی شاہ گنج شاہراہ کی طرف پہنچا،سامنے سے آرہی تیز رفطار اسکول وین نے موٹرسائیکل کو ٹکر مارتے ہوئے فرار ہو گئی۔حادثہ میں موٹرسائیکل چلا رہا سوربھ کی جائے واقعہ کی موت ہو گئی جبکہ رشتہ دار شدید زخمی ہو گیا۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج زخمی کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں حالت نازک دیکھ بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔پولیس نے معاملے میں کاروائی کرتے ہوئے اسکول ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔