Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, February 2, 2020

جوہر یونیورسٹی رام پور میں بنے میڈیکل کالج اور وی سی کی رہائش کو یوگی سرکار بہت جلد گرا دے گی!!!!!نوٹس ہوا جاری۔۔

رام پور..اتر پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع۔٢ فروری ٢٠٢٠۔
==============================
جوہر یونیورسٹی میں زیر نگرانی وی سی ہاؤسنگ ، میڈیکل کالج سمیت تین عمارتوں کے حصوں کو منہدم کرنے کے لئے قانونی عمل شروع کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے یونیورسٹی کو نوٹس جاری کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ اس معاملے میں پیر (3 فروری) کو نوٹس دیا جاسکتا ہے۔
 بی جے پی رہنما آکاش سکسینہ کی شکایت پر جوہر یونیورسٹی میں واقع چک روڈوں کے خالی ہونے کے خلاف ایس پی کے رکن پارلیمنٹ اعظم خان کی جانب سے دائر نظر ثانی کی درخواست کو مسترد کرنے کے بعد جمعہ  کو جوہر یونیورسٹی کیمپس میں 17.5 بیگہ اراضی پر قبضہ کر لیا گیاتھا،اس کے ساتھ ہی زمین کو گرام سماج کے کھاتے میں درج کرتے ہوئےاسے علی گنج کے پردھان کی سپردگی میں دے دیا گیا۔ جوہر یونیورسٹی کے کیمپس میں وائس چانسلر کی رہائش گاہ اور سائنس فیکلٹی کے قریب ایک عمارت اور میڈیکل کالج کا کچھ حصّہ چک روڈ کی زد میں آرہا ہے۔انتظامیہ نے چک روڈ پر قبضے کو ختم کرنے کے لئے نوٹس جاری کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ اس کو مسمار کرنے کے لئے نوٹس جاری کی جائے گا۔ اس کارروائی سے کھلبی مچ  گئی ہے۔