Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, February 27, 2020

عاپ کے کاونسلر طاہر حسین کو پارٹی سے معطل کردیا گیا۔۔۔دہلی تشدد معاملے میں طاہر حسین پر قتل کا مقدمہ درج۔

طاہر حسین کے خلاف دیال پور پولیس اسٹیشن میں دفعہ 302 کے تحت قتل کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ طاہر حسین پر انٹلی جنس بیورو کے افسر انکت شرما کے قتل کا الزام لگا ہے۔

نئی دہلی: /صداٸے وقت / ذراٸع /27 فروری 2020.
==============================
عام آدمی پارٹی نے خفیہ بیورو کے ملازم انکت شرما کے قتل کے ملزم نہرو وہار سے کونسلر طاہر حسین کو جمعرات کو پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے معطل کردیا۔ انکت شرما کےقتل کے معاملہ میں طاہر حسین پر آج ہی قتل کا معاملہ درج کیا گیا تھا۔ طاہر حسین کے خلاف دیال پور پولیس اسٹیشن میں دفعہ 302 کے تحت قتل کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ طاہر حسین پر انٹلی جنس بیورو کے افسر انکت شرما کے قتل کا الزام لگا ہے۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ معاملہ کی جانچ ہونے تک طاہرکو پارٹی کی ابتدائی رکنیت معطل کردیا گیا ہے۔ حالانکہ طاہر حسین نے اپنے اوپر عائد کئے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
اس سے قبل  دہلی پولیس نے عام آدمی پارٹی کے کارپوریشن کونسلر طاہر حسین کی کھجوری خاص واقع فیکٹری کو سیل کردیا گیا تھا۔ ساتھ ہی ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔ انٹلی جنس بیورو کے اسٹاف انکت شرما کے قتل کا الزام طاہر حسین اور ان کے حامیوں پرلگ رہا ہے۔ واضح رہےکہ پتھربازی میں مارے گئے انکت شرما کے بھائی نے طاہر حسین اور ان کے حامیوں پر قتل کا الزام لگایا ہے۔ حالانکہ طاہر حسین نے ان تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ طاہرحسین نے اس معاملے پر صفائی دیتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کرکے کہا ہےکہ ان کےگھرپربھیڑ گھس گئی، جس پر انہوں نے پولیس سے مدد مانگی تھی، 8 گھنٹے کے بعد پولیس ان کو گھر سے نکال کرلےگئی ہے۔ اس پر جواب دیتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے قومی ترجمان اور رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نےکہا کہ عام آدمی پارٹی کسی مذہب، کسی پارٹی اورکسی بھی طبقے کےلوگوں نے فساد برپا کیا ہے، اس کےخلاف کارروائی کیجئے۔
دوسری طرف انکت شرما کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بے رحمانہ طریقہ سے قتل کی بات کہی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹروں کاکہنا تھا کہ انکت شرما کے جسم کو چاقووں سے بری طرح گودا گیا تھا اور اتنے زخم تھے جن کی گنتی کرپانا مشکل تھا۔ واضح رہے کہ انکت پیر کو شام چار بجے سے غائب تھے اور ان کی لاش بدھ کو ایک نالہ میں ملی تھی۔