Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, February 4, 2020

جمیتہ علمإ کے وفد نے الیکشن کمیشن سے کی ملاقات۔بی جے پی لیڈران کی شر انگیز تقریروں پر کیا اعتراض۔

جمعیتہ علماء ہند صوبہ دہلی کے وفد کی الیکشن کمیشن سے دہلی الیکشن کو لیکر ایک اہم میٹنگ ۔۔
نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /4 فروری 2020
==============================
جمعیتہ علماء ہند صوبہ دہلی کے صدر مولانا محمد عابد قاسمی صاحب کی قیادت میں ایک وفد نے صبح  چیف الیکشن کمیشن  سے ملاقات کی ۔اور ان کو اس انتخابات کے ماحول میں زہریلی بیان بازی کے اوپر لگام کو سخت کرنے  کے لئے کہا۔۔صدر محترم نے یوگی۔ امت شاہ۔ انوراگ ٹھاکر اور پرویش ورما کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کے ہمارے ملک میں یہ لوگ بد امنی کا ماحول پیدا کر رہے ہیں ۔اور انکے بیانات میں ایک خاص طبقے کو نشانہ بنایا جارہا ہے جو انکی گندی ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔۔۔آپ اس حالیہ الیکشن کے ذمےدار ہیں آپکی ذمےداری ہے کہ آپ اس الیکشن کو صاف شفاف کرائیں ۔اور ایسی گندی زہریلی ذہنیت کے لوگوں پر مقدمات درج کرا کر انکے الیکشن لڑنے پر روک لگائیں اور انکو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈال دیں ۔
۔چیف الیکشن نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ ہم حالات پر باریکی سے نظر رکھے ہوئے ہیں ۔اور ان سبھی لوگوں پر کارروائی ہورہی ہے اور آگے بھی جو ضروری ہوگی وہ کارروائی کی جائے گی آپ بے فکر رہیں ۔ہم ان لوگوں اور ان جیسے دوسرے لوگوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں ۔اور اس الیکشن کو صاف شفاف کرائیں یہ ہماری ذمےداری ہے ۔جمعیتہ علماء صوبہ دہلی نے ایک میمورنڈم بھی چیف الیکشن کو دیا ۔۔۔وفد میں مولانا غیور احمد صاحب مولانا محمد تحسین صاحب مولانا محمد سلمان سعیدی قاسمی صاحب ۔مسعود خان صاحب قاری ناصر صاحب جناب محمد اشرف صاحب ۔مصطفی کمال پاشا صاحب موجود تھے