Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, February 9, 2020

انڈر ١٩ عالمی کرکٹ ورلڈ کپ ۔۔۔بنگلہ دیش نے پہلا ورلڈ کپ خطاب جیت کر رقم کی تاریخ ، پانچویں مرتبہ چمپئن بننے کا ہندوستان کا خواب ٹوٹا

ہر گیند کے ساتھ بدلتی بازی کے درمیان بنگلہ دیش نے ہندوستان کو تین وکٹ سے شکست دے کر پہلی مرتبہ یہ خطاب جیت کر تاریخ رقم کردی ہے ۔
نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع۔٩ فروری ٢٠٢٠
=============================
 ساوتھ افریقہ ۔۔۔آئی سی سی کا یہ مسلسل دوسرا ورلڈ کپ فائنل تھا ، جو انتہائی سنسنی خیز رہا ۔ انگلینڈ میں 2019 میں کھیلے گئے ون ڈے ورلڈ کپ کی سنسنی خیزی تو تاریخ کے سنہرے اوراق میں درج ہوگئی ، ساتھ ہی ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان انڈر 19 ورلڈ کپ کا خطابی مقابلہ بھی لمحہ لمحہ شائقین کے دلوں کی دھڑکنیں بڑھاتا رہا ۔ ہر گیند کے ساتھ بدلتی بازی کے درمیان بنگلہ دیش نے ہندوستان کو تین وکٹ سے شکست دے کر پہلی مرتبہ یہ خطاب جیت کر تاریخ رقم کردی ہے ۔ بنگلہ نے بارش سے متاثرہ میچ میں ڈک ورتھ لوئس ضابطے کے تحت 42.1 اوورس میں 170 رن بناکر جیت حاصل کرلی ۔ 
ٹیم نے 23 گیندیں پہلے ہی مقررہ ہدف حاصل کرلیا ۔ بنگلہ دیش کی ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل تسخیر رہی جبکہ ٹیم انڈیا کو صرف ایک شکست فائنل میں ہی ملی ۔
بنگلہ دیش کی جیت کے ہیرو کپتان اکبر علی رہے ، جنہوں نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ۔ ہندوستانی ٹیم کے لئے یشوسوی جیسوال کو چھوڑ کر کوئی بھی بلے باز کریز پر نہیں ٹھہر سکے ۔ ٹیم پورے 50 اوورس تک بھی نہیں کھیل پائی اور 47.2 اوورس میں 177 رن بناکر آل آوٹ ہوگئی ۔ جیسوال نے سب سے زیادہ 88 رن بنائے ۔ ٹیم کے 8 بلے باز دہائی کے ہندسہ تک بھی نہیں پہنچ سکے ۔
                ۔اکبر علی ۔ فائل فوٹو ۔ 
جواب میں بنگلہ دیش کے لئے سلامی بلے باز پرویز حسین ایمن نے 79 گیندوں پر 47 رنوں کی اننگز کھیلی ، لیکن ٹیم کو فتح کی منزل تک پہنچانے کا کام اکبر علی نے کیا ۔ علی 77 گیندوں پر 43 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے ۔ اس اننگز میں انہوں نے چار چوکے اور ایک چھکا لگایا ۔ انہوں نے اس وقت محاذ سنبھالا جب ٹیم 14.1 اوورس میں 62 رن پر تین وکٹ گنواکر مشکل میں پھنس گئی تھی ۔ بنگلہ دیش کی ٹیم جب جیت سے 15 رن دور تھی ، تبھی بارش آگئی ، جس کے بعد ہدف کو کم کر کے 30 گیندوں پر سات رن کردیا گیا جبکہ بارش بند ہونے کے بعد بنگلہ دیش نے جیت کی رسم پوری کرلی ۔