Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, March 25, 2020

کابل میں گرودوارے پر خودکش حملہ، 11 افراد ہلاک، ہندستان نے کی حملہ کی مذمت

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سکھ اقلیتوں کے مذہبی مقام گرودوارے پر ہوئے خودکش حملے میں 11افراد ہلاک اور 10زخمی ہو گئے.

صداٸے وقت /ذراٸع /٢٥ مارچ ٢٠٢٠۔
=============================
کابل۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سکھ اقلیتوں کے مذہبی مقام گرودوارے پر ہوئے خودکش حملے میں 111افراد ہلاک اور 10زخمی ہو گئے۔ ہندو اور سکھوں کے نمائندے رکن پارلیمنٹ نریندر حالصہ نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ حملہ آوروں نے کابل کے شور بازار ضلع میں گرودوارے پر مقامی وقت کے مطابق صبح سات بج کر 45 منٹ پر حملہ کردیا۔
انہوں نے جائے وقوع کے نزدیک سے بتایا کہ حملہ آور دہشت گردوں اور سلامتی دستوں کے درمیان مڈبھیڑ جاری ہے۔ اس دوران طالبان کے ترجمان نے کہا کہ اس حملے سے اس کی تنظیم کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ اس نے اس حملے کی ذمہ داری لینے سے بھی انکار کیا۔
دریں اثنا، ہندوستان نے افغانستان کی راجدھانی کابل میں آج صبح ایک گرداروہ پر ہوئے دہشت گردانہ حملہ کی مذمت کی ہے ۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے ،’’ ہم اس حملہ میں ہلاک ہوئے لوگوں کے لواحقین کے تئیں اظہار ہمدردی کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی تمنا کرتے ہیں ۔ہندستان افغانستان میں ہندو اور سکھ برادری کے متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مددکرنے کو تیار ہے ۔‘‘
بیان میں کہاگیا ہے کہ اقلیتی فرقہ کے مذہبی مقام پر کورونا وبا کے بحران کے وقت اس بزدلانہ حملہ سے حملہ آوروں اور ان کے آقاؤں کی ذہنیت کا پتہ چلتاہے ۔
دریں اثنا مرکزی وزیر ہرسمرت کور نے اس حملہ پر تشویش ظاہر کی ہے اور کابل واقع سفارتخانہ کی سکیورٹی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔