Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, March 9, 2020

کوروناوائرس: قطر نے ہندوستان سمیت 14 ملکوں کے شہریوں کے داخلہ پر پابندی لگائی

قطر کی سرکاری ہدایت میں کہا گیا ہے کہ ہندستان، بنگلہ دیش، چین، مصر، ایران، لبنان، نیپال، پاکستان، فلپائن، جنوبی کوریا، سری لنکا، شام اور تھائی لینڈ کے شہریوں کے 9مارچ سے اس کے یہاں داخلہ پر عارضی طورپر پابندی رہے گی۔

نئی دہلی۔ /صداٸے وقت /ذراٸع /٩ مارچ ٢٠٢٠۔
=============================
مغربی ایشیائی ملک قطر نے کورونا وائرس ’کووڈ۔19‘ کے  پیش نظر ہندستان اور کچھ دیگر ممالک کے شہریوں کے اس کی سرحد میں داخلہ پر پابندی لگا دی ہے۔ قطر کی سرکاری ہدایت میں کہا گیا ہے کہ ہندستان، بنگلہ دیش، چین، مصر، ایران،عراق، لبنان، نیپال، پاکستان، فلپائن، جنوبی کوریا، سری لنکا، شام اور تھائی لینڈ کے شہریوں کے 9مارچ سے اس کے یہاں داخلہ پر عارضی طورپر پابندی رہے گی۔

ہدایت میں کہا گیا ہے کہ اس ہدایت کے بعد مذکورہ ممالک کے تمام طرح کے شہریوں کے قطر میں داخلہ پر روک رہے گی خواہ ان کے پاس وہاں رہنے یا کام کرنے کا پرمٹ ہی کیوں نہ ہو۔ ویزا آن لائن ارائیول بھی منسوخ رہے گا۔
اس کے بعد قطر کی سرکاری فضائی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی قطر ایئر ویز نے بھی ان ممالک سے و ہاں جانے والے مسافروں کی تمام بکنگ منسو خ کردی ہے۔ یہاں تک کہ قطر کی راجدھانی دوحہ میں ٹھہراو سے متاثر ایئر لائن نے متاثرہ مسافروں کو مکمل پیسہ واپس دینے کا بھی متبادل دیا ہے۔